پاکستان
آڈیو لیکس کیس: جسٹس بابر ستار نے بینچ پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست مسترد کردی
اسلام آباد ہائیکورٹ نے آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست مسترد کردی۔
آڈیو لیکس کیس میں جسٹس بابر ستار پر اعتراض واپس لینے کی آئی بی کی درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس بابر ستار نے آئی بی کی متفرق درخواست پر سماعت کی۔
اسسٹنٹ اٹارنی جنرل نے استدعا کی کہ آئی بی کی آڈیو لیکس میں بینچ پر اعتراض کی درخواست واپس لینا چاہتے ہیں۔
جسٹس بابر ستار نے کہا کہآپ کی اعتراض والی درخواست تو پہلے ہی خارج کی جا چکی ہے،آرڈر آئے گا تو وہ آپ کو مل جائے گا،آرڈر میں ڈی جی آئی بی کو نوٹس کیا ہے کہ کیوں نا ان کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی کی جائے، آرڈر میں یہ بھی پوچھا گیا ہے کہ کس نے درخواست دائر کرنے کی اتھارٹی دی تھی،آپ نے جو جواب دینا ہے وہ آرڈر آنے کے بعد دے دیجئے گا۔
عدالت نے آئی بی کی جانب بینچ پر اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست بھی خارج کردی
آئی بی سمیت چار اداروں نے جسٹس بابر ستار پر اعتراض کرتے ہوئے کیس سے الگ ہونے کی درخواستیں دائر کی تھیں،پیمرا، پی ٹی اے اور ایف آئی اے کی درخواستیں عدالت نے پانچ پانچ لاکھ روپے کے جرمانوں کیساتھ خارج کر دی تھیں۔
آئی بی نے دیگر تین اداروں پر 15 لاکھ روپے جرمانے کے بعد اعتراض واپس لینے کی متفرق درخواست دائر کی۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور