Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار پر اعتراض کی درخواستیں خارج، پی ٹی اے، ایف آئی اے اور پیمرا کو پانچ پانچ لاکھ جرمانہ

Published

on

اسلام آباد ہائی کورٹ نے آڈیولیکس کیس میں جسٹس بابرستار پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردیں۔

عدالت نے پی ٹی اے ،ایف آئی اے اور پیمرا کو پانچ  پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔عدالت نے ریمارکس دیئے کہ تمام اداروں کی اتھارٹیز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آڈیو لیکس کیس  میں بشری بی بی اور نجم ثاقب کی درخواستوں پر سماعت جسٹس بار ستار نے کی۔

اٹارنی جنرل منصور عثمان اعوان،عدالتی معاون چوہدری اعتزاز احسن عدالت میں پیش ہوئے، جسٹس بابر ستار نے اعتزاز احسن سے کہا کہ چار متفرق درخواستیں آئی ہیں ہم وہ پہلے سن لیں آپ تشریف رکھیں۔پہلے تو متفرق درخواستیں طے ہوں گی۔

ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے بتایا کہ ایف آئی اے نے کیس دوسری عدالت منتقل کرنے کی استدعا کی ہے۔اعتراض ہے کہ ہائیکورٹ کے چھ ججز نے سپریم جوڈیشل کونسل کو خط لکھا ہے۔جسٹس بابر ستار سمیت چھ ججز نے انٹیلی جنس ایجنسیز کی عدلیہ میں مداخلت کا خط لکھا۔

جسٹس بابر ستار نے استفسار کیا کہ ایف آئی اے کا آئی ایس آئی سے کیا تعلق ہے؟ کیا وہ آئی ایس آئی کی پراکسی ہے؟ آئی ایس آئی کے معاملے سے ایف آئی اے کا کیا تعلق ہے؟یہ خط ایف آئی اے سے کس طرح متعلقہ ہے؟ کیا خط خفیہ اداروں کے حوالے سے ہے ؟

عدالت نے ایڈیشنل اٹارنی جنرل منور اقبال دوگل کو خط کا متعلقہ حصہ پڑھنے کی ہدایت کی۔

جسٹس بابر ستار نے جسٹس بابرستار کے کیس سننے پر اعتراض کی درخواستیں خارج کردیں اور پی ٹی اے ،ایف آئی اے اور پیمرا کو پانچ  پانچ لاکھ روپے جرمانہ کردیا۔

جسٹس بابر ستار نے ریمارکس دیے کہ تمام اداروں کی اتھارٹیز کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی بھی شروع ہو سکتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین