Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

14 اگست یا وسط نومبر؟ نواز شریف کی وطن واپسی پر پارٹی رہنماؤں سے مشاورت

Published

on

مسلم لیگ ن کے قائد میاں محمد نواز شریف کی وطن واپسی کب ہو؟ مشاورت کا عمل جاری ہے، کچھ پارٹی رہنما 14 اگست کو واپسی کا مشورہ دے رہے ہیں جبکہ چند کا خیال ہے کہ ستمبر میں واپسی زیادہ مناسب فیصلہ ہوگا۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے سعودی عرب سے پاکستان میں اپنے بااعتماد ساتھیوں سے فون رابطے کئے ہیں، جن رہنماؤں سے رابطے کئے گئے ان میں موجودہ و سابق اراکین سینٹ و قومی اسمبلی شامل ہیں۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ رہنماؤں اور قریبی ساتھیوں نے نواز شریف کو 14 اگست کو وطن واپسی کا مشورہ دیا ہے جبکہ نواز شریف کے قریبی ساتھیوں کی اکثریت  ستمبر کے وسط میں واپسی کا مشورہ دے رہی ہے۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی وطن واپسی کے معاملات پر قانونی ٹیم سے بھی مشاورت جاری ہے۔ پارٹی ذرائع کے مطابق نواز شریف کا موقف ہے کہ وطن واپسی پر کچھ عرصے کیلئے جیل  جانا پڑا تو پروا نہیں کروں گا،

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف نے دیرینہ ساتھیوں سے پنجاب میں ٹکٹوں کی تقسیم  پربھی  تبادلہ خیال کیا ہے، استحکام پارٹی سے سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے معاملات پر بھی بات چیت ہوئی۔

پارٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ نوازشریف نے قریبی ساتھیوں کوانتخابات کی تیاریوں اورمریم نوازکا ساتھ دینے کی ہدایت کی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین