کنور محمد دلشاد الیکشن کمیشن آف پاکستان میں مختلف عہدوں پر کام کرتے ہوئے سیکرٹری الیکشن کمیشن کے عہدے تک پہنچے، انتخابات اور ملکی سیاسی امور کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں،پنجاب یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف بلوچستان سے اعلیٰ تعلیم پائی، قومی اور بین الاقوامی اداروں میں سٹرٹیجک پلاننگ کے شعبے میں اہم عہدوں پر فائز رہے،انتخابی اصلاحات کے لیے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے اعلیٰ حکام پر مشتمل کمیٹی کے بھی سربراہ رہے،امریکی حکومت کی دعوت پر2008 کے امریکی صدارتی الیکشن کو بطور مبصر دیکھا اور امریکی الیکشن ماہرین سے تجربات شیئر کئے۔ انتخابی عمل کے حوالے سے کئی بین الاقوامی کانفرنسز میں پاکستان کی نمائندگی کی۔ پنجاب کی نگران حکومت میں وزیر قانون و پارلیمانی امور کے فرائض انجام دے رہے ہیں۔