پاکستان
اگلے جج کی سزا کا انتظار ہے، انصاف کے لیے آخر تک لڑیں گے، علیمہ خان
بانی پی ٹی آئی کی ہمشیرہ علیمہ خان کا کہنا ہے کہ آج پاکستان میں انصاف کا نظام ایکسپوز ہو رہا ہے، ہم نے کل ہائیکورٹ میں پٹیشن دائر کردی ہے۔کل تک اگلے جج کی سزا کا انتظار ہے، فیصلوں میں جلدی الیکشن کی وجہ سے ہو رہی ہے۔
اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی زندگی میں پیر منگل بدھ کے جیسے دن نہیں دیکھے۔ وکلاء کا کام گواہوں سے سوال، جواب سچ جھوٹ ظاہر کرتے ہیں، کل ہم زیادہ پریشان تھے انصاف کا نظام کتنا گر چکا ہے، کل تو وکلا کو کام تک کرنے نہیں دیا گیا۔
علیمہ خان نے کہا کہ چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے سامنے پٹیشن دائر کی۔ عمران خان آج سچے ثابت ہوگئے ہیں۔ سائفر کیس میں ایمبیسیڈر سے دو سوال کرنے تھے۔ حکومت گرانے کیلئے پیغام کس کے لئے تھا، آج دس دس سال کی سزا دے کر جج گھر روانہ ہوگئے، توشہ خانہ میں تین سو کروڑ کا ہار کون سا ہوتا ہے؟ یہ تو مذاق ہو رہا ہے تاکہ بشریٰ بی بی بانی پی ٹی آئی کو جیل میں ڈالا جائے، ہمیں ڈر نہیں سارا نظام ظاہر ہوگیا ہے۔
علیمہ خان نے کہا کہ انصاف کی جنگ کے لئے آخر تک لڑیں گے۔ تمام قانونی تقاضے پورے کئے جائیں گئے، عمران خان کے تمام کیسز وکلاء دیکھ رہے ہیں، آٹھ فروری سے ہمارا مستقبل منسلک ہے، پاکستان کے چوبیس کروڑ لوگ ووٹ ڈالنے کا حق ہے، چیف جسٹس اف پاکستان سے اپیل ہے بے گناہ لوگوں کو رہائی کرائی جائے۔