خواتین
دفاتر میں خواتین کے تحفظ پر سول ایوی ایشن کا آگاہی سیمینار، وفاقی محتسب فوزیہ وقار کی شرکت
دفاترمیں خواتین کو ہراساں کئے جانے سے متعلق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے آگاہی سیمینار کا انعقاد کیا۔
ترجمان سی اے اے کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی کے ایچ آر ڈائریکٹوریٹ اور وفاقی محتسب سیکرٹریٹ فار "پروٹیکشن اگینسٹ ہراسمنٹ ایٹ ورک پلیس” نے سیمینار کا اہتمام کیا، آگاہی سیمینار کراچی انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے آئی ایم ایس ریسورس لاؤنج میں منعقد ہوا۔
ائر کموڈور شاہد قادر ڈائریکٹر سیکیورٹی نے مہمان خصوصی وفاقی محتسب فوزیہ وقار کا استقبال کیا، ایئر وائس مارشل تیمور اقبال، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی کی بھی سیمینار میں شرکت کیْ
لیفٹیننٹ (ر)عابد علی ڈائریکٹر ایچ آرسید آصف رضا گیلانی ڈائریکٹر پی اینڈ ڈی اورائیرپورٹ مینیجر محمدعرفان نے بھی سیمینار میں شرکت کی، ڈائریکٹر سیکیورٹی اور مہمان خصوصی نےاپنی تقاریر میں کام کی جگہ پرخواتین کے تحفظ کے حوالے سے اپنے تجربات شیئر کیے۔
مہمان خصوصی نے خواتین کے لیے محفوظ ماحول کے حوالے سے وفاقی حکومت کی کوششوں پر روشنی ڈالی، اس موقع پر وفاقی محتسب ٹیم نےکام کی جگہ پر خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ ایکٹ کے بارے میں پریزنٹیشن پیش کی جس میں 2021 میں ترمیم کی گئی ہے۔
وفاقی محتسب فوزیہ وقار نے سامعین کے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی دیئے،انھوں نے ورک پلیس ایکٹ 2010 میں خواتین کو ہراساں کرنے کے خلاف تحفظ کی اہمیت پر روشنی ڈالی، ڈائریکٹر جنرل سی اے اے کی جانب سے ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل تیمور اقبل نے معزز مہمان م فوزیہ وقارکو یادگاری شیلڈ پیش کی، ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل نے اپنی تقریر میں 2010 کے ایکٹ کو نافذ کرنے میں سی اے اے کے عزم کا اعادہ کیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی