لائف سٹائل

ایمن سلیم کی رسم مایوں کی تصاویر انسٹاگرام پر جاری کردی گئیں

Published

on

حال ہی میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے والی اداکارہ ایمن سلیم اور ان کے شوہر کامران ملک کے مایوں کی تصاویر سامنے آئی ہیں۔

انسٹاگرام پر قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کھلاڑی سلیم یوسف کی بیٹی اور اداکارہ کے مایوں کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بنی ہوئی ہیں۔

سوشل میڈیا پر منظر عام پر آنے والی رسم مایوں کی تصاویر سے معلوم ہوتا ہے کہ مایوں کی تقریب 27 دسمبر کو نکاح کی طرح کراچی میں ان کے ماموں کے گھر ہی منعقد کی گئی ہے۔

رسم مایوں کی مناسبت سے اداکارہ نے پیلے رنگ کے غرارے کے ساتھ پھولوں کے زیورات اور ہلکے میک اپ کا انتخاب کیا جو ان کی خوبصورتی میں مزید اضافے کا سبب بنا جبکہ ان کے دولہے میاں نے دلہنیا کی میچنگ کرتے ہوئے پیلے کرتے اور سفید پاجامہ زیب تن کیا۔

مایوں کی تقریب میں سابق کرکٹر نے بھی اپنے داماد کے جیسا لباس پہنا جبکہ ان کی اہلیہ و دلہن کی والدہ نارنجی رنگ کے غرارے میں نظر آئیں۔

واضح رہے کہ اداکارہ کے 22 دسمبر کو ہونے والے نکاح کے بعد سے ہی شادی کی مختلف تقریبات کی تصاویر منظرعام پر آنے کا سلسلہ جاری ہے۔

پہلے 14 دسمبر کو ہونے والی منگنی کی تصاویر سامنے آئیں تھیں جس میں اداکارہ نے بھارتی ڈیزائنر کا سرخ رنگ کا گاون پہنا تھا بعدازاں کراچی میں ہونے والی ان کی ڈھولکی کی بھی تصاویر سامنے آئیں تھیں۔

2 Comments

  1. StephenFal

    جون 29, 2024 at 7:50 صبح

    medicine in mexico pharmacies: cmq pharma – mexican online pharmacies prescription drugs

  2. Donaldtof

    جون 29, 2024 at 3:47 شام

    mexican pharmaceuticals online
    http://cmqpharma.com/# mexico drug stores pharmacies
    pharmacies in mexico that ship to usa

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version