Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

آذربائیجان ایئرلائن اتوار اور بدھ کو اسلام آباد سے باکو کے لیے پروازیں چلائے گی

Published

on

آذربائیجان (اے زیڈ اے ایل) ائیرلائن کی پہلی پرواز نے بدھ/ جمعرات کی درمیانی شب پاکستان میں لینڈ کیا۔

ترجمان سول ایوی ایشن کے مطابق باکو سے اڑنے والی پرواز نے رات دو بجکر تین منٹ ہر اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر لینڈ کیا،پرواز J2 5143کو روایتی واٹر کینن سلوٹ پیش کرکے خوش آمدید کہا گیا۔

اس موقع پر لاؤنج میں مہمانوں کے لئے مختصر مگر پروقار تقریب کا انعقاد کیاگیا،پی سی اے اے ایڈیشنل ڈی جی ائروائس مارشل تیمور اقبال، ائرپورٹ مینیجر آفتاب گیلانی اور ائرپورٹ اہلکاروں نے مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔

(اے ذیڈ اے ایل) ائرلائن ہفتے میں دو دن اتوار اور بدھ کو باکو سے اسلام آباد کے لئے فلائیٹس چلائے گی،آذربائیجان ائرلائن کا کراچی اور لاہور کے لئے بھی ہفتے میں دو دو دن کا فلائیٹس شیڈول طے ہے۔

آذربائیجان ائرلائن کی پہلی پرواز ستمبر میں باکو سے لاہور پہنچی تھی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین