Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

اظہر مشوانی کے گھر چھاپہ مارا گیا، اس کے بھائی کو گرفتار کیا گیا، عمر ایوب، سوشل میڈیا ٹیم کی خدمات بے مثال ہیں، شبلی فراز

Published

on

اپوزیشن لیڈ عمر ایوب نے کہا ہے کہ رات پونے تین بجے اظہر مشوانی کے گھر پر ریڈ کیا گیا،ان کے پروفیسر بھائی کو سی ٹی ڈی اور سادہ لباس میں ملبوس افراد نے گرفتار کیا،اس کی ہم مذمت کرتے ہیں۔

جوڈیشل کمپلیکس اسلام آباد کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمر ایوب نے کہا پاکستان میں اظہار رائے کی آزادی ہے۔آئین میں کوئی ہائیبرڈ سسٹم نہیں ہے، جمہوریت میں آزادی اظہار رائے پر پابندی نہیں لگا سکتے۔۔تحریک انصاف کے کارکنان کا صرف یہ قصور ہے کہ وہ اپنے قائد کے پیچھے کھڑے ہیں۔

شبلی فراز نے کہا کہ پی ٹی آئی کی سوشل میڈیا ٹیم ہماری پارٹی کا ہراول دستہ ہے،ان کی ملک اور عوام کی آگاہی کے لیے خدمات مثال ہیں ،محمود الرحمان کمشین کی رپورٹ 50 سال بعد آئی اس سے آگاہی پیدا ہوئی،آگاہی ہی قوموں کی ترقی کا باعث بنتی ہے ۔ ملک کا سوچیں ملک تباہ ہورہا ہے اضطراب کی کیفیت ہے،ملک کے مقبول لیڈر کو رہا کریں سیاسی مقدمات کو ختم کریں،عوام کے منڈیٹ کو واپس کیا جائے تب اس ملک میں سیاسی استحکام آجائے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین