تازہ ترین
اذلان شاہ ہاکی ٹورنامنٹ: پاکستان اور نیوزی لینڈ کا میچ ایک ایک گول سے برابر
ملائیشیا کے شہر ایپو میں پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان آج ہونے والا ہاکی میچ ایک ایک گول سے برابر ہوگیا۔
اذلان شاہ ہاکی کپ کے آخری راؤنڈ کا میچ دلچسپ و سنسنی خیز رہا، دونوں ٹیمیں میچ کے دوسرے کوارٹر تک کوئی گول نہ کرسکیں۔
اس دلچسپ میچ کے دوران کیویز کو 2 پنالٹی کارنر بھی ملے لیکن وہ کوئی فائدہ نہ اٹھا سکے، دوسری جانب پاکستان کو بھی گول کرنے کے موقع ملے لیکن کامیابی نہیں ملی۔
تیسرے کواٹر کے چھٹے منٹ میں نیوزی لینڈ نے اپنا کھاتا کھولا اور میچ کا پہلا گول کرنے میں کامیاب ہوگئی لیکن آٹھویں منٹ میں پاکستانی ٹیم کے کھلاڑی ابوبکر محمود نے پنالٹی کارنر پر گول کرکے مقابلہ برابر کردیا۔
تیسرے کواٹر میں پاکستانی ٹئم کو کئی اوپن چانس ملے لیکن نیوزی لینڈ کی دفاعی لائن نے تمام حملے ناکام بنا دئیے، جبکہ چوتھے کوارٹر میں بھی دونوں ٹیموں نے برتری حاصل کرنے کی بھرپور کوشش کی لیکن گول نہ کرسکیں۔
واضح رہے کہ پاکستان ایونٹ کے فائنل کے لیے پہلے ہی کوالیفائی کرچکا ہے جہاں اس کا مقابلہ جاپان سے یوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان نے 2003 میں آخری بار اذلان شاہ ہاکی کپ جیتا تھا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی