Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

بابر اعظم نے ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا

Published

on

کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم نے جنوبی افریقہ کے کرکٹ اسٹار ہاشم آملہ کا ریکارڈ توڑ دیا۔

نیپال کے خلاف سنچری بنا کر بابر اعظم نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔ انہوں نے سب سے کم اننگز کھیل کر 19 سنچریوں کا ریکارڈ بنادیا۔

بابر اعظم نے کیریئر کی 102ویں اننگز میں اپنی 19ویں سنچری اسکور کی۔

اس سے قبل یہ اعزاز جنوبی افریقہ کے مایہ ناز بلے باز ہاشم آملہ کے پاس تھا، انہوں نے 19ویں سنچری اننگز نمبر 104 میں کی تھی۔

بابراعظم نے اس سے قبل 97ویں اننگز میں 18ویں سنچری اسکور کی تھی۔ وہ 100 سے کم اننگز میں 18 سنچریاں بنانے والے پہلے بیٹر بنے تھے۔

بابراعظم نے 13ویں، 14ویں، 15ویں، 16ویں اور 17ویں سنچری بھی سب سے کم اننگز میں کیں۔

بابراعظم نے ابتدائی 10 سنچریاں 68 اننگز میں کیں پھر 34 اننگز میں 9 سنچریاں بنائیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین