Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

بابر اعظم کو دوبارہ ون ڈے اور ٹی 20 کا کپتان بنا دیا گیا

Published

on

پی سی بی کے مطابق بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے ٹیم کی قیادت کریں گے۔

ان سے قبل شاہین آفریدی ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں ٹیم کے کپتان تھے۔

بابر اعظم 52 ٹیسٹ، 117 ون ڈے اور 109 ٹی ٹوئنٹی میچز میں پاکستان کی نمائندگی کر چکے ہیں۔

پی سی بی کی جانب سے بذریعہ ٹوئٹ اعلان کیا گیا کہ بابر اعظم ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی کے کپتان ہوں گے۔

بابر اعظم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سمیت 71 ٹی ٹوئنٹی میچز میں قیادت کر چکے ہیں۔

ورلڈکپ 2023ء میں گرین شرٹس کی ناقص کارکردگی کے بعد بابر اعظم نے تمام فارمیٹس کی کپتانی سے استعفیٰ دے دیا تھا جس کے بعد شاہین شاہ آفریدی کو ٹی ٹوئنٹی اور شان مسعود کو ٹیسٹ فارمیٹ میں ٹیم کا کپتان مقرر کیا گیا تھا جبکہ ون ڈے کے لیے کسی کپتان کے نام کا اعلان نہیں ہوا تھا۔

بابر اعظم اب تک 5 انٹرنیشنل ٹورنامنٹس ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2021ء اور 2022ء، ایشیاء کپ 2022ء، 2023ء اور ورلڈ کپ 2023ء میں پاکستان ٹیم کی قیادت کر چکے ہیں۔

تاہم پاکستان ٹیم بابر اعظم کی قیادت میں اب تک کوئی آئی سی سی یا ایشیاء کپ ٹائٹل نہیں جیت سکی ہے۔

 

 

 

Continue Reading
1 Comment

1 Comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین