پاکستان
ہسپتال کے میٹرس سے کمر میں تکلیف ہوگئی، اس سے اچھی تو جیل میں تھی، ڈاکٹر یاسمین راشد
پی ٹی آئی کی اسیر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں،اسپتال انتظامیہ کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر یاسمین راشد کو سروسز اسپتال کے جی او بلاک 5 میں رکھا گیا ہے ۔
ڈاکٹر یاسمین راشد کمر کی شدید تکلیف میں مبتلا ہیں ۔ڈاکٹر یاسمین راشد نے انتظامیہ سے شکایت کی کہ ساری رات مجھے نیند نہیں آئی میٹرس بدلیں ،اس سے اچھا تو میں جیل میں تھی۔
یاسمین راشد معدے میں تکلیف اور ڈی ہائیڈریشن کے باعث سروسز اسپتال منتقل ہوئی تھیں ۔ ڈاکٹر خدیجہ کی سربراہی میں میڈیکل بورڈ یاسمین راشد کا علاج کر رہا ہے۔
میڈیکل بورڈ نے بلڈ سمیت دیگر ٹیسٹ تجویز کئے ہیں معدے میں انفیکشن کو تشخیص کیا جائے گا۔