ٹاپ سٹوریز

بہرام ڈی آواری فیملی کو دھمکی آمیز ای میل موصول، 2 ارب روپے بھتے کا مطالبہ، انکوائری قائم

Published

on

پاکستان کےمعروف ہوٹلزچین آواری اوربیچ لگژری کے مالک بہرام آواری کے اہل خانہ کو دھمکیاں ملنے کا انکشاف ہوا ہے۔ای میل کے ذریعے بینک اکاونٹ میں 2ارب روپےکی خطیررقم منتقل کرنے کا کہاگیا ہے۔

ایف آئی اے سائبرکرائم نے انکوائری قائم کرکے کارروباری فیملی کو بیانات قلمبندکرنے کے لیے بلوالیا۔ بڑے پیمانے پرکیس کی تحقیقات کے لیے جے آئی ٹی تشکیل دینے کا فیصلہ کرلیاگیا۔

ذرائع کے مطابق کچھ عرصہ قبل کراچی میں انتقال کرجانے والی معروف کاروباری شخصیت اوراسپورٹس مین بہرام ڈی آواری کے اہل خانہ کو نامعلوم افراد کی جانب سے ای میل موصول ہوئی،جس میں 2ارب روپے بھتے کا مطالبہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق رقم ادانہ کرنے کی صورت میں کاروباری فرد کے اہل خانہ کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دی گئیں،فیملی سے 2ارب روپے سے زائد بھتہ وصولی کے لیے ای میل کی گئی،جس میں کہاگیا کہ رقم بینک اکاونٹ میں منتقل کی جائے۔

بہرام آواری کے اہل خانہ کی جانب سےکراچی میں درخواست کے بعد بدھ کو شکایت انکوائری میں تبدیل کردی گئی،اگلے مرحلے میں اس معاملے پرجے آئی ٹی بھی تشکیل دیے جانے کا امکان ہے۔

ایف آئی اے،سائبرکرائم کراچی نے بہرام ڈی آواری کے اہل خانہ کو بیانات ریکارڈ کروانے کے کے سائبرکرائم سرکل کے دفتربلوایا ہے۔

واضح رہے کہ مدعی کی جانب سے بھاری بھرکم بھتے کے تقاضے سے متعلق شکایت تحریری درخواست ایف آئی اے سائبرکرائم اسلام آباد کو موصول ہوئی،جس کے بعدمعاملہ ایف آئی اے سائبرکرائم کراچی کے سپردکیا گیا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version