Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

Uncategorized

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب، ظہور بلیدی،ثناء اللہ زہری،سرفراز بگٹی اور صادق عمرانی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل

Published

on

بلوچستان اسمبلی کا اجلاس 28 فروری کو طلب کو سہ پہر تین بجے طلب کر لیا گیا، اجلاس میں نومنتخب ارکان اسمبلی حلف لیں گے۔

بلوچستان میں وزارت اعلیٰ کے لیے مشاورت آخری مراحل میں داخل ہو گئی، مکران سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے میر ظہور بلیدی فیورٹ بن گئے،نواب ثنااللہ زہری،میر سرفراز بگٹی اور میر صادق عمرانی کا نام بھی وزارت اعلیٰ کی دوڑ میں شامل ہے۔

مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے درمیان حکومت سازی کے فارمولے کے مطابق وزیراعلیٰ بلوچستان پیپلز پارٹی سے ہوگا، پیپلز پارٹی ذرائع کے مطابق بلوچستان کی وزارت اعلیٰ کے لیے مکران سے تعلق رکھنے والے رکن اسمبلی میر ظہور بلیدی کا نام اہمیت اختیار کرگیا ہے۔

پیپلز پارٹی سے نواب ثناء اللہ زہری ، میر سرفراز بگٹی اور میر صادق عمرانی کے نام بھی وزارت اعلیٰ کے عہدے کے لیے زیرغور ہیں۔

پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان وزارتوں کی تقسیم کے حوالے سے اسلام آباد میں مزید مشاورت کا سلسلہ جاری رہے گا، حکومت سازی کے فارمولا کے تحت بلوچستان کے گورنر کا عہدہ ن لیگ کو ملے گا۔

ذرائع نواز لیگ کے مطابق نامزد وزیراعظم میاں شہباز شریف کو پارٹی کے نومنتخب اراکین بلوچستان اسمبلی کی جانب سے گورنر کے عہدے کے لیے شیخ جعفر خان مندوخیل کا نام پیش کیا ہے۔

گورنر کے عہدے کے لیے شیخ جعفر مبدوخیل کا نام گزشتہ روز نامزد وزیر اعظم کو ملاقات کے موقع پر پیش کیا گیا تھا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین