ٹاپ سٹوریز
فرقہ، ذات پات اور لسانی بنیاد پر تشہیر پر پابندی، افواج پر تنقید نہیں کی جائے گی، الیکشن کا ضابطہ اخلاق جاری
الیکشن کمیشن نے 80 نقاط پر مشتمل انتخابی ضابطہ اخلاق جاری کردیا، نگران کابینہ سمیت صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرزکے انتخابی مہم میں حصہ لینے پر پابندی ہوگی جبکہ سیاسی جماعتیں جنرل نشستوں پر 5 فیصد ٹکٹس خواتین کودینے کی پابند ہوں گی۔
الیکشن کمیشن کے انتخابی ضابطہ اخلاق کے مطابق صدر، وزیراعظم، چیئرمین، ڈپٹی چیئرمین سینیٹ اور تمام پبلک آفس ہولڈرزکے انتخابی مہم میں حصہ لینے پرپابندی ہوگی جبکہ نگران حکمران بھی انتخابی مہم میں حصہ نہیں لے سکیں گے۔
سرکاری خرچ پرانتخابی مہم نہیں چلا سکیں گے، ترقیاتی اسکیموں پر پابند ہوگی، نظریہ پاکستانی، ملکی خودمختاری، سالمیت اور سلامتی کے خلاف کوئی بات نہیں ہوگی، عدلیہ کی آزادی ، خودمختاری کا احترام کیا جائے گا، افواج پاکستان کی شہرت اورتضحیک کا پہلو نہیں نکالا جائے گا۔
ضابطہ اخلاق کے تحت کسی بھی شخص کو الیکشن سے دستبردار کرانے کے لیے تحائف اور رشوت دینے یا ترغیب دینے سے گریز کیا جائے، خواتین اور خواجہ سرائوں کو انتخابی عمل سے محروم نہ کیا جائے، سرکاری املاک پر پارٹی جھنڈا نہیں لگایا جا سکے گا، جلسہ اورجلوس کے لیے مقامی انتظامیہ سے اجازت لینا ہوگی، انتخابی مہم کے دوران فرقہ واریت،ذات اورلسانی بنیاد پرتشہیرپرپابندی ہوگی ۔۔
الیکشن کمیشن کے مطابق ہر پولنگ بوتھ پر ایک پولنگ ایجنٹ مقرر کیا جا سکے گا، گنتی کے وقت صرف ایک ایجنٹ موجود ہوگا، میڈیا کے خلاف ہر قسم کے تشدد سے سیاسی جماعتیں کارکنان کو روکیں گی، ہتھیاروں اور اسلحہ کی نمائش پر پابندی ہوگی، سیاسی جماعتوں کے رہنماوں اور کارکنان کی نجی زندگی پر تنقید سے گریز کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی