تازہ ترین
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی،بجلی اور گیس کے کنکشنز بھی منقطع کئے جائیں گے
5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ شامل ہیں
گھر، پلاٹ، گاڑی خریدتے وقت وقتی فائلرز بننے والوں کیلئے بری خبرآگئی۔ وقتی فائلرز بننے پر فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان ٹیکس ادا کرنا ہو گا۔خزانہ کمیٹی نے نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز منظورکرلی۔
گھر، پلاٹ ، گاڑی خریدتے وقت تاخیر سے ،عارضی طور پر فائلرز بننے والوں کیلئے ریلیف ختم کردیا گیا،فائلرز بننے پر فائلرز اور نان فائلرز کے درمیان ٹیکس ادا کرنا ہو گا،ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کیخلاف انکم ٹیکس جنرل آرڈر کے تحت کارروائی ہوگی۔
نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی ہوگی جبکہ حج، عمرہ، چھوٹے بچوں، طلباء اور نائیکوپ رکھنے والے اوورسیز پاکستانیوں کو استثنی ہوگا۔
چیئرمین ایف بی آر نے مزید بتایا نان فائلرز کی موبائل سمز، بجلی اور گیس کنکشن بھی منقطع کیئے جائیں گے،نان فائلرز کے بیرون سفر پر پابندی کا مطلب ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں نام آنا ہی سمجھا جائے۔ 5 لاکھ نان فائلرز کی فہرست میں سالانہ 20 لاکھ سے زیادہ آمدن والے لوگ شامل ہیں
سینیٹر شیری رحمان نے ٹیکسز کے نفاذ کو کمپنیز تک محدود کرنے کا مطالبہ کیا اور کہا کہ نیسلے ایک منافع بخش کمپنی ہے،، جو خود ٹیکس ادا کر سکتی ہے، صارفین پر ٹیکس کا بوجھ نہ ڈالا جائے،ہمیں ہر چیز مارکیٹ پر نہیں چھوڑنی چاہئے،
کیونکہ فارمولہ دودھ پر کمپنی کی اجارہ داری نہیں ہونی چاہئے۔ دودھ پر سیلز ٹیکس کا بوجھ صارفین پر ڈالنے کی کوشش کی مخالفت کرتے ہیں۔
شیری رحمان نے کہا کہ مینوفیکچرر کوچاہیئے کہ وہ نئے ٹیکس کا کچھ حصہ ادا کریں،کمپنیز کو بچوں کے دودھ پر زیادہ منافع نہیں کمانا چاہیے۔