Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

نئی حکومت کی تشکیل تک وفاقی کابینہ اور سرکاری افسروں کے غیرملکی دوروں پر پابندی

Published

on

نئی حکومت کی تشکیل تک کابینہ ارکان اور سرکاری افسران کے غیر ملکی دوروں پر پابندی عائد کردی گئی۔کابینہ ڈویژن نے تمام وفاقی وزارتوں اور ڈویژنز کو مراسلہ ارسال کردیا۔

پابندی کا اطلاق سرکاری اور نجی سطح کے غیر ملکی دوروں پر ہوگا،غیر ملکی دوروں کیلئے پہلےسےدیئے گئےاجازت نامےبھی واپس لے لئےگئے۔

مراسلے کے مطابق نئی حکومت کے قیام تک غیر ملکی دوروں کیلئے کوئی چھٹی نہیں ملےگی،وفاقی وزرا،مشیر،معاونین خصوصی کیلئے غیر ملکی دوروں کے اجازت نامے واپس لے لیے گئے۔

وفاقی سرکاری افسران و ملازمین کے غیر ملکی دوروں کے اجازت  نامے بھی واپس لے لئے گئے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین