ٹاپ سٹوریز
پنجاب میں مفید مادہ جانور کے ذبیحہ پر پابندی، لائیو سٹاک پیداوار میں اضافے کے لیے ایمرجنسی کے نفاذ کا فیصلہ
وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی ہدایت پر لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لئے مفید مادہ جانور کو ذبح کرنے پرپابندی عائد کردی گئی۔پابندی کااطلاق پنجاب کے تمام ا ضلاع میں ہوگا،پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار میں اضافے کے لئے ایمرجنسی لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی کی زیر صدارت لائیوسٹاک کے بارے میں اجلاس ہوا،صوبائی وزیرلائیوسٹاک ابراہیم حسن مراد بیجنگ سے ویڈیولنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر لائیوسٹاک،ایڈیشنل چیف سیکرٹری،سیکرٹری لائیوسٹاک، سیکرٹری خزانہ، آل پاکستان میٹ ایکسپوٹرز ایسوسی ایشن کے صدر، کمشنر ڈیرہ غازی خان اور کمشنر بہاولپور پر مشتمل کمیٹی تشکیل دی گئی، کمیٹی پنجاب کے لائیوسٹاک سیکٹر کی پیداوار بڑھانے کے لئے ٹھوس پلان مرتب کرے گی۔ کمیٹی لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے بھی جامع تجاویز پیش کرے گی، لائیوسٹاک کے نرخ مقرر کرنے یا نہ کرنے کیلئے بھی کمیٹی اپنی سفارشات پیش کرے گی۔
وزیراعلیٰ نے لائیوسٹاک کی پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے 4روز میں حتمی پلان طلب کر لیا۔
وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں جانوروں کے بیماریوں سے پاک زون قائم کئے جائیں گے۔طویل پریزنٹیشنز کی بجائے مختصر اور جامع پلان تیار کیا جائے،جس پر فوری عملدرآمد کیاجا سکے۔سعودی عرب،کویت او رمتحدہ عرب امارات میں لائیوسٹاک ایکسپورٹ کرنے کی بہت گنجائش ہے۔ہم نے فوری طو رپر قابل عمل پلان کے ذریعے خلیجی ممالک میں لائیوسٹاک کی ایکسپورٹ کو بڑھاناہے۔
محسن نقوی نے کہا کہ یہ وقت ایکشن کاہے او رہم نے بغیر وقت ضائع کئے پیداوار اور ایکسپورٹ بڑھانے کے لئے فوری اقدامات کرنے ہیں۔
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری، سیکرٹریزپلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ، لائیو سٹاک، لوکل گورنمنٹ،خزانہ، جنگلات، وائس چانسلر ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز لاہور، ڈی جی پروڈکشن لائیوسٹاک، چیئرمین لائیوسٹاک بریڈنگ سروسز اتھارٹی،صدر آل پاکستان میٹ ایکسپوٹرز اینڈ پروسیسرزایسوسی ایشن اورجنرل سیکرٹری آل پاکستان میٹ ایکسپوٹرز شریک ہوئے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی