کھیل
بنگلہ دیش نے پہلی بار انڈر 19 ایشیا کپ جیت لیا
ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) انڈر 19 کپ بنگلادیش نے پہلی بار اپنے نام کرلیا۔
دبئی میں کھیلے گئے فائنل میں بنگلادیش انڈر19 ٹیم نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو 195 رنز سے ہرادیا۔
بنگلادیشی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 282 رنز بنائے اور یو اے ای کے لیے 283 رنز کا ہدف سیٹ کیا۔
بنگلادیشی ٹیم کی طرف سے عاشق الرحمان نے 129 رنز کی اننگز کھیلی۔ اس دوران انہوں نے ایک چھکا اور 12 چوکے لگائے۔
انکے علاوہ رضوان نے 60 اور عارف الاسلام نے 50 رنز کی باری کھیلی۔ہدف کے تعاقب میں یو اے ای کی ٹیم 25 اوورز میں 87 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔
میچ کے سنچری میکر عاشق الرحمان کو مین آف دی میچ اور ایونٹ کے دوران 378 رنز بنانے پر مین آف دی سیریز کے اعزازات سے نوازا گیا۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور