Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بینک آف چائنہ نے اسلام آباد میں دوسری برانچ قائم کرلی

Published

on

بینک آف چائنہ نے اسلام آباد میں دوسری برانچ قائم کردی۔ اس برانچ کی افتتاحی تقریب میں  وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار شریک ہوئے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اسحاق ڈار نے کہا کہ بینک آف چائنہ اور پاکستان کےد رمیان تعاون جاری ہے،بینک آف چائنہ کی مالی مدد پر ہم ان کے مشکور ہیں،یقین ہے پاکستان بہت جلد دوبارہ معاشی طور پر مستحکم ہوگا،پاکستان کے معاشی اشاریئےبہتری کی طرف جارہے ہیں۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ گوادر سے متعلق تمام منصوبوں میں چین پاکستان کو فائدہ ہوگا،سی پیک دونوں ممالک کیلئے گیم چینجر منصوبہ ہے، نوازشریف نے چینی قیادت سے مل کر سی پیک منصوبہ شروع کیا،سی پیک منصوبوں سے متعلق نوازشریف نے اقدامات کئے تھے۔

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ معاشی،سفارتی،ثقافتی،بین الاقوامی اورخطے میں ہر لحاظ سے چینی تعاون حاصل ہے، چین نےمشکل صورتحال میں پاکستان کی مالی مدد کی ہے،بینک آف چائنہ ترقی کی رفتار کو تیز کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین