Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

چین کے بینک نے 600 ملین ڈالرز قرض رول اوور کردیا،زرمبادلہ ذخائر بہتر ہو رہے ہیں، وزیراعظم

Published

on

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ چین کے بینک نے 600 ملین ڈالرز کا قرض رول اوور کردیا ہے، پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں۔

اسلام آباد میں وزیراعظم یوتھ اسپورٹس انیشی ایٹو کے اجرا کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ کھلاڑیوں  نے کم وسائل کے باوجود دنیا بھر میں ملک کا نام روشن کیا، قوم کی بیٹیوں اور بیٹوں نے بڑا نام کمایا ہے،اپنی اورقوم کی طرف سے انہیں سلام پیش کرتا ہوں، چترال سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی نے ٹیبل ٹینس میں ملک کا نام روشن کیا،تمام کھلاڑی دل کی گہرائیوں سے تحسین کے حقدار ہیں،گولڈ اور سلور میڈل جیتنا معمولی بات نہیں،پاکستان کا جھنڈا ان نوجوانوں نے دنیا میں بلند کیا۔

وزییراعظم شہباز شریف نے کہا کہ اسپورٹس کےفروغ کیلئے ہم محنت کر رہے ہیں،احسان مزاری نے 5 ارب کے فنڈز کا اعلان کیا ہے، اس فنڈ سے کھلاڑیوں کے اخراجات پورے کئے جائیں گے، پہلے بڑا میرٹ اور قانون کی حکمرانی کا زمانہ تھا۔

وزیراعظم نے کہا کہ کل زرمبادلہ کے ذخائر میں 600 ملین ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے، چین کے بینک نے 600 ملین ڈالرز کا قرضہ رول اوور کردیا،پاکستان کے زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہورہا ہے،دوست ممالک کی معاونت سے معاشی اعشاریئے بہتر ہورہے ہیں۔

وزیراعظم نے کہا کہ 5 ارب روپے کا پرائم منسٹر فنڈ بچوں کیلئے رکھا گیا ہے،5 ارب روپے آٹے میں نمک کے برابر ہیں، ملک بھر میں کروڑوں بچے اور بچیاں انتہائی قابل ہیں، امید ہے جو بھی حکومت آئے گی وہ اس فنڈ میں اضافہ کرے گی،ان بچوں کی محنت سے پاکستان آگے بڑھےگا،اللہ تعالیٰ نے موقع دیا تو کروڑوں بچوں کی تعلیم،کھیل کے میدانوں کیلئے وسائل مہیا کریں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین