پاکستان

بینک کل 12 دسمبر تک سے حج درخواستیں وصول کریں گے

Published

on

عازمین حج کے لئے خوش خبری ہے کہ بینک کل(پیر) سے حج درخواستوں کی  وصول شروع کررہے ہیں۔

سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی 27 نومبر سے 12 دسمبر تک جاری رہے گی۔۔۔آئندہ برس تقریباً 89ہزار 605 پاکستانی سرکاری سکیم کے تحت فریضہ حج ادا کریں گے۔

خواتین پہلی مرتبہ محرم کے بغیر حج ادا کرسکیں گی۔مقررہ تعداد سے زائد درخواستیں موصول ہونے کی صورت میں قرعہ اندازی کی جائے گی۔

اسپانسرڈ شپ اسکیم کے تحت 25 ہزار کا کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔اسپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواستیں ڈالرز کے ہمراہ بیرون ملک سے جمع کرانی ہوں گی۔سپانسر شپ اسکیم کے تحت درخواست دہندہ یا ان کے عزیز و رشتہ دار قرعہ اندازی سے مستثنیٰ ہوں گے۔

وزارتِ حج کے مطابق حج درخواستوں کے لئے 15 بینکوں کی خدمات حاصل کی گئی ہیں۔ان میں نیشنل بینک،حبیب،یونائیٹڈ،فیصل، بینک الحبیب،عسکری اور دی بینک آف پنجاب شامل ہیں۔ایم سی بی، الائیڈ،میزان، سونیری اور بینک الفلاح میں بھی درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

حبیب ،بینک اسلامی اور زرعی ترقیاتی بینک بھی درخواستیں وصول کریں گے۔دسمبر 2024 تک کارآمد شناختی کارڈ پر حج درخواستیں جمع کروائی جاسکتی ہیں۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version