Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بارا کوڈا مشقیں، تیل کے رساؤ، بحری قزاقوں پر قابو پانے کا عملی مظاہرہ کیا گیا

Published

on

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کی تین روزہ باراکوڈامشقیں بحیرہ عرب میں اختتام پزیرہوگئیں،آخری روزشمالی بحیرہ عرب میں تیل کے رساوسے نمٹنے،انسدادبحری قذاقی اورسرچ اینڈ ریسکیوسمیت دیگرپیشہ ورانہ مشقیں کی گئیں۔

پاکستان میری ٹائم سکیورٹی کی اہم بحری مشق باراکوڈا کے اختتامی روزشمالی بحریہ عرب میں پیشہ ورانہ تربیت کے کئی مظاہرے کیے گئے،تقریب کے مہمان خصوصی وزیراعلیٰ سندھ جسٹس مقبول باقرتھے،اس موقع پرصوبائی وزیرداخلہ حارث نوازبھی موجودتھے۔

سمندری مشق کے دوران تیل کے فرضی رساؤکا مظاہرہ کیا گیا،جس کے دوران سمندرمیں رسنے والے تیل کو ایک جگہ جمع کرکے انھیں جدید آلات کے ذریعے سے سطح سمندرسے اٹھاکرٹینکس میں منتقل کیاگیا۔

سرچ اینڈ ریسکیوآپریشن کے دوران لانچ سے سمندر میں ڈوبنے والے افرادکو سی کنگ اورایلوٹ ہیلی کاپٹرسے ویٹ ونچنگ کے ذریعے ریسکیو کیا گیا۔

باراکوڈا مشقوں کے سی فیزکے دوران انسداد بحری قذاقی مشق کے دوران سی کنگ ہیلی کاپٹرکے ذریعے کمانڈوزایک بحری جہاز کے عرشے پراترے اورانھوں نے بحری قذاقوں پرقابوپایا،بندرگاہ اورسمندرمیں  بحری فاسٹ اٹیک ایکشن مشق کا بھی شاندارمظاہرہ کیاگیا۔

باراکوڈا مشق کے دوران پاکستانی نیوی اورپاکستان ائیرفورس کے فضائی اثاثے بھی شریک تھے۔

مہمان خصوصی نے مشق کے کامیاب انعقاد پرڈی جی میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی کومبارکباد پیش کی اورمشق کے شرکاء کی کاوشوں کو سراہا۔

ان کا کہناتھا کہ سمندری آلودگی ایک عالمی مسئلہ ہے،پاکستانی سمندروں کو مزید آلودگی سے بچانے کیلئےاقدامات کررہے ہیں،سمندرمیں گندہ پانی شامل ہونابھی ایک سنجیدہ نوعیت کا مسئلہ ہے،ہماری حکومت کے پاس جو وقت بچا ہےاس میں اولین ترجیح ہوگی کہ اس معاملے پرٹھوس اقدامات کو یقینی بنائیں۔

ڈی جی میری ٹائم سیکورٹی ایجنسی رئیرایڈمرل امتیازعلی کا میڈیا سے گفتگومیں کہنا تھا کہ باراکوڈاکے ہاربراورسی فیزمیں فرضی مشقوں کے دوران ٹیموں کا رسپانس ٹائم انتہائی قابل تعریف تھا،اگلے 3روزکے دوران بیرون ملک سے آئے مندوبین کےساتھ مل کرسفارشات مرتب کی جائینگی،تاکہ ضرورت کے عین مطابق  اگلے دوسال کے دوران اس مشق کے دوبارہ انعقاد کو مذید بہترکرسکیں۔

باراکوڈا میں شریک مہمان ملک کے مندوبین ومبصرین میں تعریفی اسناد بھی تقسیم کی گئیں

ساجد خان کراچی کے ابھرتے ہوئے نوجوان صحافی ہیں،جو اردو کرانیکل کے لیے ایوی ایشن،اینٹی نارکوٹکس،کوسٹ گارڈز،میری ٹائم سکیورٹی ایجنسی،محکمہ موسمیات،شہری اداروں، ایف آئی اے،پاسپورٹ اینڈ امگریشن،سندھ وائلڈ لائف،ماہی گیر تنظیموں،شوبز اور فنون لطیفہ کی سرگرمیاں کور کرتے ہیں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین