Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

عمران خان کے نام پر چندہ جمع کرنے والوں سے محتاط رہیں، زلفی بخاری

Published

on

تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری نے کہا ہے کہ جو کوئی بھی سابق وزیر اعظم عمران خان یا تحریک انصاف کے نام پر امداد جمع کرنے کی کوشش کرے گا اس کے خلاف پارٹی قانونی کارروائی کرے گی۔

ٹوئٹر پر پیغام میں زلفی بخاری نے کہا کہ عمران خان اور پی ٹی آئی کے قانونی اخراجات کے نام پر چندہ جمع کرنے والی ایک تنظیم ہیومن رائٹس لیگل ایڈ فاؤنڈیشن (ایچ آر ایل اے ایف) اور اس کی فنڈ ریزنگ کا جماعت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔

انھوں نے کہا کہ ’عمران خان یا پی ٹی آئی نے ایسی کسی قانونی ٹیم کو ہدایت دی نہ انھیں تعینات کیا۔ ان (عمران خان) یا پارٹی کی طرف سے اس کا کسی کو بھی حق نہیں دیا گیا۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ سب کو ان جعلی کوششوں اور خود اعلانیہ لیگل ٹیمز کے بارے میں محتاط رہنا چاہیے۔

خیال رہے کہ ایچ آر ایل اے ایف نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیر اعظم عمران خان نے ’لندن میں انسانی حقوق کے وکلا کو آزادی کے لیے قانونی جنگ لڑنے کی ہدایت کی ہے۔‘

اس نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ تحریک انصاف کی طرف سے ایچ آر ایل اے ایف کو اقوام متحدہ سمیت عالمی تنظیموں کے سامنے درخواستیں دائر کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اس نے ’پاکستان لیگل فنڈ‘ کے لیے ’ایک ملین پاؤنڈ‘ جمع کرنے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین