Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بھلوال: مسافر گاڑی میں سلنڈر دھماکہ، 7 مسافر ہلاک، 10 زخمی

Published

on

سرگودھا میں مسافر گاڑی میں گیس سلنڈر دھماکے کے نتیجے میں کم از کم 7 افراد ہلاک اور 10 زخمی ہوگئے۔

حادثہ بھلوال میں گورنمنٹ کالج آف کامرس کے نزدیک پیش آیا، زخمیوں کو بھلوال تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ ایل پی جی سلنڈر میں لیکج سے ہوا۔

مسافر بھلوال سے کوٹ مومن جا رہے تھے جو سرگرودھا کی ہی ایک تحصیل ہے۔

مسافر گاڑیوں میں غیرمعیاری گیس سلنڈر کی تنصیب سے کئی بڑے حادثے پش آ چکے ہیں، پچھلے سال اکتوبر میں جامشورو کے نزدیک نوری آباد میں مسافر گاڑی میں سلنڈر پھٹنے سے 18 افراد جاں بحق ہو گئے تھے۔

نوری آباد کے حادثے میں مرنے والے سیلاب متاثرین تھے جو کراچی سے خیرپور ناتھن شاہ واپس جا رہے تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین