Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بی بی پاکدامن مزار زائرین کے لیے کھول دیا گیا، توسیع میں سب نے تعاون کیا، محسن نقوی

Published

on

بی بی پاک دامن  مزار کو زائرین کیلئے کھول دیا گیا، اس موقع پر نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی نے کہا کہ مزار بی بی پاکدامن  کی توسیع  میں سب نے  بہت تعاون  کیا،مزار آج بعد نماز مغرب عوام کیلئے کھول دیا جائے گا،دربار کو ایمپریس روڈ کے ساتھ منسلک کررہے ہیں۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سیکرٹری اوقاف نے تمام علما کرام کو اکٹھا  کیا،تمام  لوگوں نے اختلافات ختم کرکے کنسٹرکشن میں کردار ادا کیا،ہم نے 20 فٹ روڈ کو چوڑا کیا مین روڈ سے اس کا کوئی رابطہ نہیں،ہم سے جو ممکن  ہوا وہ کردیا باقی  اگلی حکومت کرے گی۔

نگران وزیراعلیٰ پنجاب  محسن نقوی نے کہا کہ دعا کریں جانے سے پہلے پہلے داتا دربار کی توسیع کا منصوبہ شروع کرکے جائیں، داتا صاحب  مزار کے احاطے کی 3 گنا توسیع  ہورہی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین