دنیا
بائیڈن بھارتی وزیراعظم سے میڈیا اور مذہبی آزادی پربات کریں گے لیکن سرزنش نہیں، امریکی عہدیدار
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی صدر بائیڈن سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات کے دوران دفاع اور تجارت کے حوالے سے کئی معاہدوں پر دستخط متوقع ہیں۔
صدر بائیڈن بھارت کو رجھانے اور چین کے مقابل کھڑا کرنے کے لیے بھارتی وزیراعظم کو غیرمعمولی پروٹوکول دے رہے ہیں، مودی کے لیے وائٹ ہاؤس کے جنوبی لان میں رنگارنگ استقبالیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا،اس کے بعد دونوں رہنماؤں نے اوول آفس میں مذاکرات کئے اور مودی کے اعزاز میں سٹیٹ ڈنر دیا گیا۔
دونوں لیڈرون نے بدھ کی رات وائٹ ہاؤس میں نجی ڈنر کیا۔ مودی نے بھی وائٹ ہاؤس کے غیرمعمولی استقبال سے متاثر ہو کر پریس کانفرنس اور میڈیا کے سوالوں کے جواب دینے پر راضہ ہوئے ہیں۔ مودی نے وزیراعظم بننے کے بعد کبھی میڈیا کے سوالوں کا سامنا نہیں کیا۔
واشنگٹن بھارت کو چین کے اثر و رسوخ کو روکنے کے لیے بھارت کے ساتھ سٹرٹیجک شراکت داری چاہتا ہے جبکہ مودی چین کے ساتھ کشیدہ تعلقات کے ماحول میں بھارت کا دنیا میں اثر و رسوخ بڑھانا چاہتے ہیں۔
وائٹ ہاؤس کے ساؤتھ لان پر سجائی گئی استقبالیہ تقریب میں سات ہزار افراد موجود تھے، بائیڈن نے اس موقع پر کہا کہ دنیا اس وقت جن چیلنجز اور مواقع کا سامنا کر رہی ہے ان میں امریکا اور بھارت کو مل کر کام کرنے اور مل کر قیادت کرنے کی ضرورت ہے۔
مودی نے اس موقع پر کہا کہ یہ عظیم استقبالیہ تقریب بھارت کے 1.4 ارب عوام اور بھارت کی عزت ہے، یہ بھارت نژاد 4 ملین امریکیوں کے لیے بھی عزت کی بات ہے جو امریکا میں رہتے ہیں۔
اس میلہ نما تقریب میں بھارتی فلموں اور شاہ رخ کی فلوں کے گانے بجائے گئے اور کئی میوزک گروپوں نے پرفارم کیا۔
مودی اوربائیڈن کی شام کی ملاقات میں کئی معاہدوں پر دستخط ہوں گے، جن میں سیمی کنڈکٹرز، اہم معدنیات، ٹیکنالوجی، خلائی تعاون، دفاعی تعاون اور کئی دفاعی سودے شامل ہیں۔
سب سے بڑی ڈیل جنرل الیکٹرک کی طرف سے بھارت میں جیٹ انجنوں کی تیاری کا معاہدہ ہے، یہ انجن بھارتی فوجی طیاروں کے لیے بنائے جائیں گے، جنرل الیکٹرک نے کہا ہے کہ اس نے ہندوستان ایروناٹکس کے ساتھ نجنوں کی پیداوار کی یادداشت پر دسخط کئے ہیں۔
اس کے علاوہ امریکی بحریہ کے جہاز بھارتی شپ یارڈز میں مرمت کے لیے رک سکیں گے، یہ بندوبست دونوں ملکوں کے درمیان میری ٹائم معاہدے کے تحت ہوگا۔
بھارت ایم کیو 9 بی سی گارڈین ڈرون بھی خریدنے کا اعلان کرے گا، ایک امریکی عہدیدار نے کہا کہ امریکا اور بھارت کی دفاعی شراکت داری نیکسٹ جنریشن میں داخل ہو چکی ہے۔
امریکی کی چپ میکر کمپنی مائیکرون ٹیکنالوجی بھارت میں 2.7 ارب ڈالر سے سیمی کنڈکٹرز کا ٹیسٹنگ اور پیکجنگ یونٹ لگائے گی۔ یہ یونٹ مودی کی آبائی ریاست گجرات میں لگایا جائے گا۔ امریکا بھارت کی ہنر مند افرادی قوت کے لیے ویزوں کا حصول بھی آسان بنائے گا۔
مودی امریکی کانگرس سےبھی خطاب کریں گے لیکن کئی نمایاں حکومتی ارکان الیگزینڈرا اوکاسیو کورٹز، الہان مر اور راشدہ طلیب نے مودی کے خطاب کے بائیکاٹ کا اعلان کیا ہے ۔
الیگزینڈرا اوکاسو کورٹز نے ٹویٹر پر لکھا کہ میں اپنے ساتھی ارکان کنگریس سے بھی کہتی ہوں کہ وہ اجتماعیت، برداشت اور آزادی اظہار کی خاطر اس بائیکاٹ میں میرا ساتھ دیں۔
ایک امریکی عہدیدار نے صحافیوں کو بریفنگ میں بتایا کہ بائیڈن مودی کے ساتھ ملاقات میں میڈیا کی آزادی، مذہبی آزادی، اور دیگر معاملات پر ضرور بات کریں لیکن اس انداز سے کہ اسے سرزنش یا لیکچر نہ سمجھا جائے۔
صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھارتی وزیراعظم کو امریکا کی قدیم ترین کیمرہ، امریکی ائلڈ لائف کی ایک کتاب اور رابرٹ فراسٹ کی نظموں کی دستخط شدہ پہلی کاپی تحفے میں دیں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور