ٹاپ سٹوریز
بڑے مقابلے، جن کے نتائج پر سب کی نظر ہے
نمایاں سیاسی رہنما جن حلقوں سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سب کی نظریں ان حلقوں پر ہوں گی جب نتائج سامنے آئیں گے۔
الیکشن 2024 کے بڑے مقابلوں میں سابق وزیراعظم نواز شریف کا این اے 130 لاہور میں ڈاکٹر یاسمین راشد سے سامنا ہوگا۔
پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا این اے 194 لاڑکانہ میں جے یو آئی ف کے راشد حسین سومرو سے مقابلہ ہوگا۔
شہباز شریف کا این اے 123 میں افضال عظیم اور این اے 132 میں سردار محمد حسین ڈوگر سے جوڑ پڑے گا۔
این اے 44 ڈیرہ اسماعیل خان میں سہ طرفہ مقابلہ ہوگا جس میں مولانا فضل الرحمان، علی امین گنڈاپور اور فیصل کریم کنڈی آمنے سامنے ہیں۔
این اے 207 سے آصف علی زرداری کے مقابلے کے لیے سردار شیر محمد رند بلوچ میدان میں اترے ہیں۔
اسی طرح این اے 119 لاہور میں مریم نواز کے مقابلے پر آزاد امیدوار شہزاد فاروق ہیں جبکہ این اے 71 سیالکوٹ میں خواجہ آصٖف کا ریحانہ امتیاز ڈار سے ٹاکرا ہوگا۔
این اے 56 راولپنڈی میں شیخ رشید اور حنیف عباسی آمنے سامنے ہیں، این اے 64 گجرات میں چودھری سالک حسین اور پرویز الہٰی کی اہلیہ قیصرہ الہٰی مدِمقابل ہیں۔
این اے 149 میں جہانگیر ترین کا مقابلہ ملک عامر ڈوگر سے ہے، این اے 261 میں اختر مینگل اور عبدالغفور حیدری آمنے سامنے ہیں۔
جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمٰن اور ایم کیو ایم پاکستان کے سید امین الحق میں مقابلہ ہے، خالد مقبول صدیقی کا جماعت اسلامی کے محمد بابر خان سے مقابلہ ہے۔
جماعت اسلامی کے امیر سراج الحق آزاد امیدوار محمد بشیر خان کا مقابلہ کریں گے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور