Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

طورخم بارڈر پر دوطرفہ فائرنگ کا سلسلہ رک گیا، تجارت بحال کردی گئی

Published

on

Bilateral firing on the Torkham border has stopped, trade has been restored

طورخم سرحد پر ایف سی اور افغان سکیورٹی فورسز کے درمیان فائرنگ کا سلسلہ تھم گیاذرائع کا کہا ہے کہ رات بھر وقفے وقفے دو طرفہ فائرنگ جاری رہی۔

سیکورٹی ذرائع کے مطابق افغان فورسز کی فائرنگ سے 2 ایف سی اہلکار زخمی ہوئے، فائرنگ گزشتہ روز افغان فورسز کی جانب سے متنازعہ حدود میں روڈ کی تعمیر پر شروع ہوئی۔

سیکورٹی ذرائع نے بتایا کہ فائرنگ بند ہونے کے بعد ایف سی حکام اور افغان حکام کے درمیان فلیگ میٹنگ ہوئی،میٹنگ میں متنازعہ سرحدی حدود میں افغان فورسز کی تعمیرات زیر بحث آئی۔

سیکورٹی ذرائع نے کہا کہ دونوں وفود نے فائر بندی پر اتفاق کیا،دونوں وفود نے سرحدی حدود کا مسئلہ وزارت خارجہ کی سطح پر اٹھانے پر رضامندی ظاہر کی۔

طورخم سرحد کو تجارتی سرگرمیوں کے لئے بحال کر دیا گیا۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین