پاکستان

بلاول، آصفہ ، عذرا پیچوہو، خورشید شاہ نے ووٹ کاسٹ کر دیئے

Published

on

چیئرمین پیپلز پارٹی  بلاول بھٹو نے نوڈیرو میں ووٹ کاسٹ کردیا، ووٹ کاسٹ کر نے کے بعد بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ووٹ چوری کرنے کی اجازت نہیں دی جائےگی،انٹرنیٹ سروس کو  بحال کیا جائے۔

پیپلز پارٹی کی رہنما آصفہ بھٹو اور ڈاکٹر عذرا فضل پیچوہو نے نواب شاہ میں ووٹ کاسٹ کیا،نواب شاہ :آصفہ بھٹو  نے اپنا ووٹ ایل بی او ڈی میں قائم پولنگ اسٹیشن پر کاسٹ کیا۔

اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری نے کہا کہ سب کو ووٹ ڈالنے کیلئے  گھروں سے نکلنا ہے،پیپلز پارٹی انتخابات میں بھرپورکامیابی حاصل کرےگی۔

پیپلز پارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے سکھر میں اپنا ووٹ کاسٹ کیا، اس موقع پر خورشید شاہ نے کہا کہ انتخابات کے دوران موبائل فون سروس معطل رکھنا خطرے کی گھنٹی ہے، یہ اقدام ملکی معیشت کیلئے بھی برے اثرات مرتب کرے گا،یہی حالات رہے تو سمجھا جائے گا کہ الیکشن کمیشن کی نااہلی ہے،موجودہ انتخابات انتہائی اہم ہیں،اس سے ملکی معیشت بہتر ہوسکتی ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version