ٹاپ سٹوریز
بلاول بھٹو کا دورہ بھارت،میڈیا پروپیگنڈہ عروج پر،مودی کوقصاب کہنے پر شور تھم نہ سکا
پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کل جمعرات کو اہم ترین دورہ پر بھارت روانہ ہوں گے۔ پاکستان کے عہدیداروں کا دورہ بھارت کسی بھی طرح کے حالات میں ہو غیرمعمولی ہوتا ہے۔ اس بار اس دورے کی اہمیت اس لیے زیادہ ہے کہ پاکستان کے کسی اعلیٰ عہدیدار کا آخری دورہ بھارت 2016ء میں ہوا تھا ۔
پاک بھارت تعلقات میں حالیہ کشیدگی 2106 میں کشمیر میں بھارتی فوج پر ایک حملے کے بعد بڑھی، اس حملے میں 17 فوجی مارے گئے تھے اوربھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ نے فوری طور پر اس کا الزام پاکستان پر دھرا تھا اور پاکستان نے اس سے لاتعلقی ظاہر کی تھی۔
فروری 2109 میں کشیدگی عروج پر پہنچ گئی تھی جب پلوامہ حملے کے بعد دونوں ملک جنگ کے دہانے پر تھے اور پاکستان نے بھارتی فضائیہ کی دراندازی روکتے ہوئے ایک طیارہ مار گرایا تھا اور پائلٹ کو گرفتار کر لیا تھا۔
اگست دو ہزار انیس میں بھارت نے کشمیر کی خودمختار حیثیت ختم کرنے کے اقدامات کئے تو جواب میں پاکستان نے بھارت کے ساتھ سفارتی تعلقات نچلی ترین سطح پر لانے اور تجارت معطل کرنے کا اعلان کیا تھا۔
روایتی طور پر دونوں ملکوں کے تعلقات کبھی خوشگوار نہیں رہے لیکن جب سے دونوں ملکوں نے جوہری دھماکے کئے ہیں، تب سے ان تعلقات میں کشیدگی کے ادوار زیادہ اور طویل رہے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری بھارتی ساحلی شہر گوا میں سنگھائی تعاون تنظیم ( ایس سی او) میں شرکت کے لیے جا رہے ہیں۔ بلاول بھٹو زرداری نے اس دورہ کی دعوت ملنے کے بعد کہا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے بھارت میں ہونے والے اجلاس میں پاکستان کی شرکت اس تنظیم کے چارٹر کے ساتھ پاکستان کی وابستگی کا اظہار ہے جس کے ذریعے پاکستان خطے میں اپنی خارجہ پالیسی کی ترجیحات طے کرتا ہے۔
بھارتی میڈیا اور حکومت کا مزاج بتا رہا ہے کہ یہ دورہ بلاول کا مشکل ترین سفارتی امتحان ہوگا۔ بھارتی میڈیا بلاول بھٹو زرداری کے بھارت پہنچنے سے پہلے ہی ایسی فضا بنا رہا ہے ، جس میں تعلقات میں بہتری کی کوئی گنجائش نکلنے نہ پائے۔
بھارت کے ٹی وی زی نیوز نے بلاول بھٹو کے دورے سے پہلے پاکستان میں بلاول کے دورے کی مخالفت اور بھارتی وزیر خارجہ جے شنکر کی دلیری کے ایسے قصے سنائے ہیں کہ بہتری کی کوئی امیدنہیں۔
اٹھائیس اپریل کو زی نیوز نے خبردی کہ اسلام آباد میں ایس سی او سمٹ پر ہنگامہ جاری ہے، اس کی وجہ میں پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری،پاکستان کے قومی ٹی وی چینل پر بلاول کا نام لے کر صفائی دی گئی ہے ، اسلام آباد میں ایسی خبریں چلیں کہ بلاول بھٹو کی طرف سے مودی سے ملنے کے لیے وقت مانگا گیا حالانکہ بھارت کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر پاکستان کو پہلے ہی دوٹوک جواب دے چکے ہیں اور ون ٹو ون میٹنگ سے انکار چکے ہیں۔اس کے بعد بھی بلاول بھٹو ایک ملاقات کے لیے ہاتھ جوڑ کر کھڑے ہو گئے۔
ٹائمز ناؤ نے سرخی جمائی کہ کیا بلاول بھٹو بھارت کو شاخ زیتون پیش کر رہے ہیں۔ میجر امت بنسل کے نام سے شائع اس سٹوری میں اوڑی، پلوامہ اور پٹھانکوٹ حملوں کی ذمہ داری پاکستان پر ڈالی گئی اور کہا گیا کہ حالات اب بھی نہیں بدلے، اسی مضمون میں پاکستان کے معاشی حالات کی تصویر کشی کر کے کہا گیا کہ پاکستان کی فوج کے کھڑے کئے گئے دہشتگرد گروہ پاکستان میں ہی حالات بگاڑ رہے ہیں اور پاکستان کی اشرافیہ دولت بنانے میں مصروف ہے۔ بلاول کے اس بیان کو بھی دہرایا گیا کہ اسامہ بن لادن مرچکا لیکن گجرات کا قصاب ابھی زندہ ہے۔
بلاول کے دورے سے دو ہفتے پہلے ہی میڈیا نے فضا میں زہر گھولنا شروع کردیا تھا۔حیران کن بات ہے کہ بلاول کے دورے کے ایک دن پہلے بھارتی میڈیا میں بدھ کی دوپہر تک کوئی ایک سطر بھی نہیں چھپی نہیں اور یوں ظاہر کیا گیا کہ بلاول کے دورہ بھارت کی کوئی اہمیت ہی نہ ہو۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی