پاکستان
سٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر بلاول بھٹو زرداری ناراض
چیئرمین پی ٹی آئی اور سابق وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری صحافی کے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کے سوال پر ناراض ہو گئے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹوزرداری سے صحافی مطیع اللہ جان نے سوال کیا کہ آپ سمیت تمام سیاستداں حکومت میں آنے کے لیے اسٹیبلشمنٹ سے سمجھوتے کرتے ہیں؟
بلاول بھٹو زرداری نے جواب دیا کہ آپ کے پاس کیا ثبوت ہیں کہ میں اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ سمجھوتہ کر رہا ہوں، آپ نے نیشنل اور انٹرنیشنل میڈیا پر بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگایا کہ میں سودا کر رہا ہوں، اگر آپ کے پاس ثبوت ہیں تو بتائیں میں کون سا سودا کر رہا ہوں، جب آپ جرنلزم کرتے ہیں تو جرنلزم کےاصولوں پر کھڑے ہونا چاہیے، اگر مولانا یا کوئی اور کوئی بات کرتا ہے تو آپ ان سے پوچھیں، مجھ پر الزام لگانے سے پہلے آپ ثبوت پیش کریں، اگر میری ملاقات ہوئی بھی ہے، تو اس میں جمہوریت یاآئین کی بات کر رہا تھا یا اپنی بات؟ اگر آپ یہ الزام لگا رہے ہیں تو براہِ مہربانی ثبوت لے کر آئیں، مجھے آپ سے یہ امید نہیں تھی کہ بغیر ثبوت مجھ پر الزام لگائیں گے۔
صحافی: آپ اسٹبلشمنٹ سے ملاقاتیں کرتے ہیں، ڈیل کرتے ہیں۔
بلاول بھٹو زرداری: مجھے کوئی ثبوت دیں گے۔۔۔۔؟
صحافی: میں آپ کی بات نہیں کررہا۔
بلاول بھٹو زرداری: پھر آپ ان سے سوال کریں، جس کی آپ بات کررہے ہیں۔ pic.twitter.com/zKdx4fZSOL— Shahmeer Imtiaz PPP (@Shahmeerimtiaz) February 20, 2024