پاکستان

بلاول کو پتہ نہیں پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور جیتا جاتا ہے، رانا ثناء اللہ

Published

on

مسلم لیگ (ن) کے رہنما اور سابق وزیرداخلہ رانا ثناء اللّٰہ نے کہا ہے کہ پنجاب میں کامیابی کا دعویٰ کرنے والے بلاول کو معلوم ہی نہیں کہ پنجاب میں الیکشن کیسے لڑا اور کیسے جیتا جاتا ہے؟

فیصل آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے رانا ثناء نے کہا کہ بلاول کو چاہیے کہ وہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والوں کا حال دیکھ لیں، بلاول کو یہ سمجھنا چاہیے کہ نواز شریف اپنی ذات کا بدلہ کسی سے نہیں لیتے۔

رانا ثناء اللّٰہ  نے کہا کہ  پنجاب سے قومی اسمبلی کی 100 فیصد سیٹیں جیتیں گے، مرکز میں حکومت بنا کر ملک کو مشکلات سے نکالیں گے، نواز شریف سے زیادہ تجربہ اور سنیارٹی کسی کے پاس نہیں۔

انہوں نے کہا کہ دنیا نے پاکستان کا بائیکاٹ کیا تو ہم نے ملک کو بحران سے نکالا، پہلے بھی مہنگائی کو قابو کیا اب بھی کریں گے، ہمیں ایک سال اور مل جاتا تو ملک جی ٹوئنٹی ممالک میں شامل ہوتا۔

رانا ثناء نے یہ بھی کہا کہ استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) سے پنجاب میں 6 قومی اور 11 صوبائی نشستوں پر ایڈجسٹمنٹ ہے۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version