تازہ ترین
بشام حملے کا مقصد پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانا تھا، وزیراعظم، داسو ڈیم کا دورہ، چینی انجینئرز، ورکرز سے ملاقات
وزیراعظم محمد شہباز شریف نے خیبرپختونخوا کے ضلع کوہستان میں زیرتعمیر داسو ڈیم کا دورہ کیا،وزیراعظم نے چینی باشندوں پر بشام کے مقام پر ہونے والے حالیہ دہشتگرد حملے کے تناظر میں داسو ڈیم منصوبے پر کام کرنے والی چینی کمپنی کے انجینئرز اور ورکرز سےاظہارِ تعزیت کیا۔
وزیراعظم شہبازشریف نے چینی انجینئرز اور ورکرزبات کرتے ہوئے کہا کہ چینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیلئے داسو کا دورہ کیا ہے،بشام میں دہشت گردی میں چینی شہریوں کی ہلاکت پر اظہار تعزیت کرتا ہوں،26مارچ کو دہشت گردی میں 5 چینی انجینئر اور ایک پاکستانی کی موت ہوئی، دہشت گردی میں معصوم چینی شہریوں اور پاکستانی شہری کو ہلاک کیا گیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ بشام واقعہ دہشت گردوں کا بزدلانہ فعل تھا،دہشت گردی کا مقصد پاکستان اور چین کی دوستی کو نقصان پہنچانا تھا،بشام حملے میں پاکستان کے دشمن ملوث ہیں،پاکستان اور چین کی دوستی وقت کے ساتھ مضبوط ہوتی جارہی ہے،چینی انجینئرز پاکستان کی ترقی میں ہاتھ بٹانے کیلئےموجود ہیں،دشمن 2عظیم دوستوں میں خلیج پیدا کرنے کی ناکام کوشش کررہا ہے۔
وزیراعظم نے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں چینی انجینئرزاورعوام کے غم میں برابرکےشریک ہیں،پاکستان میں کام کرنےوالے چینی باشندوں کو فول پروف سکیورٹی فراہم کی جائےگی،دہشت گرد حملے کے فوری بعد اظہار یکجہتی کیلئے چینی سفارتخانے کادورہ کیا،یقین دلایا کہ دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کررہیں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ واقعہ کے فوری بعد جوائنٹ انویسٹی گیشن ٹیم اور انکوائری کا حکم دیا،انکوائری کمیشن کی رپورٹ پر مکمل عملدرآمد کرائیں گے،کسی کو بھی پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے نہیں دیں گے،چینی بھائیوں کی سلامتی ہماری سلامتی ہے،ہمارا دشمن پاک چین دوستی کو نقصان پہنچانے میں کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتا،حکومت پاکستان چینی انجینئرز کو ہر ممکن سکیورٹی فراہم کرے گی،چین اورپاکستان کی دوستی ہمالیہ سے بلند اور سمندروں سے زیادہ گہری ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی