Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

کشتی حادثہ، بچ جانے والے12 پاکستانیوں سے سفارتخانے کی ملاقات، ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی، دفتر خارجہ

Published

on

یونان کے کشتی حادثے میں پاکستانی شہریوں کی ہلاکت کے متعلق دفتر خارجہ نے کہا ہے کہ ابھی تک کسی پاکستانی کے جاں بحق ہونے کی تصدیق نہیں ہوئی۔ ایتھنز میں پاکستان کے سفارتخانے نے بھی کسی پاکستانی کی ہلاکت کی تصدیق نہیں کی اور لاپتہ افراد کے ورثا کو معلومات ای میل کرنے کو کہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کشتی حادثے سے متعلق کہا کہ ایسے حادثات میں شناخت ایک بڑا چیلنج ہوتی ہے، مرنے والوں میں کوئی پاکستانی ہے یا نہیں ابھی تک معلوم نہیں ہوسکا، حادثے میں 12پاکستانی زندہ بچے ہیں، جاں بحق افراد کی شناخت کا عمل ڈی این اے کے ذریعے کیا جارہا ہے، پاکستانی سفارتخانہ اپنے شہریوں کی مدد کررہا ہے۔

پاکستانی سفارتخانے کی طرف سے ایک بیان میں کہا گیا کہ کشتی حادثے میں زندہ بچ جانے والے 12 پاکستانیوں سے ملاقات کی گئی ہے،یونانی حکام کے مطابق 78 میتوں کو وصول کیا گیا، وصول ہونے والی میتیں قابل شناخت نہیں۔

سفارتخانے کے بیان میں کہا گیا کہ میتوں کی شناخت ڈی این اے کی مدد سے کی جائے گی، لاپتہ افرادکی تلاش کیلئےوالدین یابچوں کےڈی این اے رپورٹ کی ضرورت ہوتی ہے،ڈی این اے رپورٹ،لاپتہ افراد کا شناختی کارڈ یا پاسپورٹ،رابطہ نمبرای میل کریں۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین