پاکستان
بھلوال میں موٹروے پر کھڑی کار سے لاہور کے خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد
پنجاب کے شہر بھلوال کے قریب موٹروے پر کار سے ایک ہی خاندان کے 4 افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بے ہوشی کی حالت میں پایا گیا جسے فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا گیا۔
موٹر وے پولیس کو اطلاع ملی کہ بھلوال کے قریب ایک کار بہت دیر سے کھڑی ہے، موٹر وے پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی تو دیکھا کہ کار کا انجن آن ہے اور اس میں موجود لاہور کے ایک فیملی بے ہوش ہے۔
پولیس نے فوراً ریسکیو عملے کو طلب کیا اور جس نے کار میں موجود لوگوں کو نکالا تو معلوم ہوا کہ تین خواتین سمیت ایک بچہ جاں بحق ہوچکے ہیں جبکہ ڈرائیور نیم بیہوش ہے۔
ریسکیو عملے نے کار ڈرائیور عمر قاسم کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کیا جبکہ پولیس نے واقعہ کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
عمر قاسم کو ہسپتال میں طبی امداد دی گئی جس سے اس کی طبیعت بہتر ہوگئی اور پولیس کو بتایا کہ ’ہم سب ایک ہی خاندان کے افراد ہیں اور لاہور سے تعلق ہے‘۔
عمر قاسم کے مطابق ’دوران سفر کار میں موجود ایک خاتون کی طبیعت خراب ہونے لگی تو ایک جگہ رک کر جوس اور دیگر اشیا خریدیں اور کچھ دیر بعد ہم نے دوبارہ سفر شروع کردیا‘۔
عمر قاسم نے پولیس کو بتایا کہ ’کچھ دور سفر کرنے کے بعد میری طبیعت خراب ہونے لگی تو کار سائیڈ میں پارک کردی اور اس کے بعد مجھے کچھ نہیں معلوم کہ کیا ہوا‘۔
ادھر پولیس کے مطابق گاڑی کی تلاشی کے دوران دو جوس کے چھوٹے پیکٹ اور ادویات ملی ہیں۔ پولیس کے مطابق ’دونوں جوس کے پیکٹ غیر معروف کمپنی کے تھے اور ایک پیکٹ کی مدت استعمال گزر چکی تھی۔
پولیس نے عمر قاسم کو طبی امداد کے بعد لاہور منتقل کردیا تاکہ اس کا تفصیلی معائنہ ہوسکے جبکہ لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔
ادھر جاں بحق افراد کی شناخت 25 سالہ ثمر، 55 سالہ رومیلہ، 30 سالہ مہر اور 6 سالہ بچہ عون علی کے نام سے ہوئی ہے۔ بدقسمت فیملی میکلوڈ روڈ لاہور کی رہائشی ہے، جو کار نمبر ایل ای ایف 7339 پر لاہور سے اسلام آباد جارہی تھی۔
ریسکیو ذرائع کے مطابق موٹر وے پر کار سوار فیملی کے چاروں افراد کی موت کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی جبکہ کار سوار 4 افراد کی پر اسرار ہلاکت زہر دینا یا زہر یا کھانہ کھانا قیاس کیا جارہا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین7 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی