Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بیوروکریسی نے نگران وزیراعلیٰ سندھ کو یرغمال بنایا ہوا ہے، بشیر میمن

Published

on

مسلم لیگ ن سندھ کے رہنما بشیر میمن کا کہنا ہے کہ مقبول باقر بہترین جج رہے لیکن بیورو کریسی نے انہیں یرغمال بنایا ہوا ہے۔

الیکشن کمیشن کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بشیر میمن نے کہا کہ چیف الیکشن کمشنر سے درخواست کی ہے کہ ہمیں سندھ میں لیول پلیئنگ فیلڈ دیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کے اسٹاف سے کہا کہ ملاقات کرنا چاہتے ہیں، اسٹاف نے نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ کو ہماری درخواست کا نہیں بتایا۔

بشیر میمن کا کہنا ہے کہ نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ ہمیں وقت دے دیتے تو ہم آج الیکشن کمیشن نہ آتے، نگراں وزیرِ اعلیٰ سندھ سسٹم کے ہاتھوں یرغمال ہیں۔

مسلم لیگ ن کے رہنما نے یہ بھی کہا کہ سندھ میں بیورو کریسی وزیرِ اعلیٰ کو مس گائیڈ کرتی ہے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین