Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

کھیل

برونڈی کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ تعاون کا معترف

Published

on

برونڈی میں  کھیلوں کی انچارج وزارت کے ایک سینئر عہدیدار نے حالیہ انٹرویو میں شِنہوا کو بتایا ہے کہ برونڈی کئی دہائیوں سے کھیلوں کے شعبے میں چین کے ساتھ اچھے تعاون کا حامل ہے۔

 چین کی سرکاری خبر ایجنسی شنہوا کے مطابق برونڈی کی وزارت برائے مشرقی افریقی کمیونٹی امور، نوجوان، کھیل اور ثقافت میں یوتھ، اسپورٹس اور کلچر کے ڈائریکٹر جنرل سیموئل نیوبہوے نے کہاہے کہ ہمارے تعاون کو خصوصی طور پر چین کی طرف سے پیش کردہ کھیلوں کے سازوسامان کے ساتھ ساتھ تکنیکی مدد سے عملی جامہ پہنایا گیا ہے ۔اس کے ذریعے چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو تربیت دینے کے لئے مختلف کھیلوں کے شعبوں میں ماہرین بھیج رہا ہے۔

انہوں نے چینی ووشو اور ٹیبل ٹینس کی مثال دیتے ہوئے کہا کہ متعدد کھیلوں کی فیڈریشنز کو چین کی حمایت سے فائدہ ہوا ہے۔

نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی کی ووشو فیڈریشن کے لیے اسٹیڈیم کی تعمیر کا عمل جاری ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ چین، برونڈی کے کھلاڑیوں کو ٹیبل ٹینس جیسے کھیلوں میں تربیت دینے کے لئے اپنے ماہرین برونڈی بھیج رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ برونڈی میں گریٹ لیکس خطے کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کھیلوں کی فیڈریشنز کم ہیں۔

ان کے مطابق برونڈی میں تقریباً30 اسپورٹس فیڈریشنز ہیں جبکہ گریٹ لیکس خطے  کے دیگر ممالک میں کھیلوں کی فیڈریشنز زیادہ ہیں۔

نیوبہوے نے مزید کہا کہ ہم (برونڈی) کھیلوں کے نئے شعبوں اور فیڈریشنز کی تشکیل کے لئے تیز رفتاری سے کام کر رہے ہیں جو برونڈی میں پہلے موجود نہیں تھے اور ہمیں معاونت کی ضرورت ہے۔

نیوبہوے نے کہا کہ برونڈی، چین کے جنوب مغر بی صو بہ سیچھوان کے  چھنگ ڈو میں منعقد ہو نے والی آمدہ ورلڈ یو نیورسٹی  گیمز  میں شر کت کے لئے 6 کھلا ڑیوں کو بھیجے گا ۔

انہوں نے مز ید کہا کہ  وہ امید کر تے ہیں یہ کھلا ڑی  متعدد میڈ لز  جیتیں گے اور گیمز کے دوران برونڈی کا جھنڈا لہرائے گا۔برونڈی کے کھلا ڑی کھیلوں کے دوران ہو نے والے مقا بلوں میں  دوسرے کھلا ڑیو ں کے تجر بات سے سیکھیں گے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین