Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

بشریٰ بی بی نے سردار لطیف کھوسہ کے ساتھ فون کال ریکارڈنگ لیک ہونے پر اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر لیا

Published

on

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے اپنے وکیل سردار وکیل لطیف کھوسہ  کے ساتھ فون کال کی ریکارڈنگ لیک ہونے پر اسلام آباد ہائی کورٹ سے رجوع کر لیا۔

درخواست میں  استدعا کی گئی ہے کہ  بشریٰ بی بی سابق وزیر اعظم کی اہلیہ اور سردار لطیف کھوسہ ان  کے وکیل ہیں،بشریٰ بی بی اور وکیل لطیف کھوسہ کی آڈیو کا ل کر ریکارڈ کرکے پبلک کردیا گیا،بشریٰ بی بی اور وکیل سردار لطیف کھوسہ کے درمیان آڈیو کال کو میڈیا پر توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا،،عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے۔

درخواست میں کہا گیا کہ آڈیو کال کو پبلک کرنے کا مقصد بشریٰ بی بی کو ہراس کرنا،  خاندانی زندگی پر منفی اثرات ڈالنا تھا، سیکرٹری وزیر اعظم، دفاع، داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کہہ چکے کہ کسی بھی ایجنسی کو خفیہ ریکارڈنگ کی اجازت نہیں،ایک وکیل اور موکل کی درمیان کی گفتگو کو پبلک کرنے سے قانونی نظام درہم برہم ہوجائے گا۔

درخواست میں کہا گیا کہ پی ٹی اے، ایجنسیوں کی جانب سے آڈیو کال کو نہ صرف ریکارڈ کیا گیا بلکہ پبلک بھی کردیا گیا،عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو فون کال ریکارڈ کرنے اور پبلک کرنے سے روکے، عدالت اداروں اور ایجنسیوں کو تمام جاسوسی آلات کو ہٹانے کے احکامات جاری کرے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین