پاکستان

بشریٰ بی بی نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی

Published

on

نیشنل کرائم ایجنسی 190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشری بی بی نے آج نیب میں پیش ہونے سے معذرت کر لی ہے۔

ذرائع  کا کہنا  ہے کہ بشری بی بی نے اپنے وکیل نعیم حیدر پنجوتھہ کے توسط سے تحریری جواب جمع کروا دیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی نے جواب میں کہا کہ  ذاتی مصروفیات کے باعث آج پیش نہیں ہو سکتی،آئیندہ ہفتے پیش ہونے کےلیے تاریخ دے دی جائے لازمی پیش ہوں گی۔

نیب نے بشری بی بی کو آج 11:30 بجے نیب میلوڈی آفس ذاتی حیثیت میں طلب کیا تھا۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version