ٹاپ سٹوریز

بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل پہنچ کر گرفتاری دے دی

Published

on

عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی نے توشہ خانی کیس میں سزا کے بعد اڈیالہ جیل میں پہنچ کر گرفتاری دے دی۔

آج اڈیالہ جیل میں احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے توشہ خانہ کیس کا فیصلہ سنایا تو بشریٰ بی بی عدالت میں موجود نہیں تھیں۔

جج محمد بشیر نے عمران خان سے دوران سماعت دریافت کیا کہ بشریٰ بی بی کہاں ہیںَ اس پر عمران خان نے کہا کہ انہیں معلوم نہیں، بشریٰ بی بی کو نوٹس ہو چکا ہے، وہ آ جائیں گی۔

فیصلہ سنائے جانے کے بعد بشریٰ بی بی اڈیالہ جیل پہنچیں اور گرفتاری دے دی۔

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین

Exit mobile version