Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

پاکستان

190 ملین پاؤنڈ کیس میں بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں توسیع

Published

on

Rawalpindi police interrogate Bushra Bibi in Adiala Jail in May 9 cases

احتساب عدالت اسلام آباد نے 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت میں 17 نومبر تک توسیع کر دی۔

احتساب عدالت اسلام آباد کی عدالت میں جج محمد بشیر نے بشریٰ بی بی کے خلاف کیسز پر سماعت کی۔کیسز کی سماعت پر کارروائی کے لیے بشریٰ بی بی عدالت میں پیش ہوئیں۔

بشریٰ بی بی کی جانب سے کوئی بھی وکیل احتساب عدالت میں پیش نہیں ہوا۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب پراسیکیوٹرز سے سوال کیا کہ کہاں ہیں بشریٰ بی بی کے وکلاء؟

نیب کے پراسیکیوٹر نے عدالت کو بتایا کہ معلوم نہیں اس کیس میں سردار لطیف کھوسہ بشریٰ بی بی کے وکیل ہیں۔احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے اپنے ریمارکس میں کہا کہ کوئی آیا نہیں ہے تو سماعت پھر جمعے کو رکھ لیں۔

بعد ازاں عدالت نے بشریٰ بی بی کے خلاف 190ملین پاؤنڈ اسکینڈل اور توشہ خانہ کیس پر سماعت 17 نومبر تک ملتوی کر دی۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین