Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

ٹاپ سٹوریز

عمران خان کی رہائی کے لیے بشریٰ بی بی کی سفیروں سے ملاقاتیں، رہائی کے مطالبے کو بیرونی حمایت ملنے کے امکانات

Published

on

اٹک جیل میں قید عمران خان کی رہائی اور الیکشن لڑنے کے موقع کی حمایت کے لیے بشریٰ بی بی کی چھ ملکوں کے سفیروں سے ملاقاتیں اور اسکے بعد عمران خان سے جیل میں ملاقاتیں اور پیغامات کا تبادلہ ملکی سیاست میں اہم ہو سکتا ہے۔

سفارتی ذرائع کے مطابق عمران خان کی رہائی اور الیکشن میں حصہ لینے کی اجازت کے مطالبے کو بیرون ملک سے مدد ملنے کے امکانات ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بشریٰ بی بی سفیروں سے ملاقاتوں کے متعلق اپنے اسیر شوہر سے پیغامات کا تبادلہ اور ہدایت حاصل کرنے کیلئے مسلسل رابطے کر رہی ہیں اور صرف اگست کے مہینے میں چار ملاقاتیں کر چکی ہیں۔ منگل کے روز بھی اٹک جیل میں ان کی ون ٹو ون ملاقات ایک گھنٹے سے زیادہ وقت پر محیط تھی۔

گزشتہ ماہ کے اوائل میں پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین کو ریلیف دلانے کیلئے پی ٹی آئی کی سینئر قیادت نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بعض اہم مغربی ممالک کے سفیروں اور ہائی کمشنرز سے ملاقات کی تھی جس کا اہتمام پاکستان میں متعین آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نے اپنی رہائش گاہ پر کیا تھا جس میں امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، انڈونیشیا اور ناروے کے سفیر اور ہائی کمشنر شامل تھے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین