تازہ ترین
سیکرٹری کابینہ بتائیں اسلام آباد میں بلدیاتی الیکشن التوا کا شکار کیوں ہیں؟ اسلام آباد ہائیکورٹ
اسلام آباد میں عدالتی حکم کے باوجود بلدیاتی انتخابات نہ کروانے کے معاملے پر اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس ارباب محمد طاہر نے تحریری حکم نامہ جاری کردیا۔تحریری فیصلےمیں کہاگیاہے کہ حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کرانےکیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے۔ وزارتوں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی کے فقدان سے بلدیاتی انتخابات میں تاخیر نہیں ہوسکتی۔شہریوں کو اپنے نمائندوں کے انتخاب سے دور رکھ کر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے چلانا خلاف قانون ہے۔ ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا قانونی جواز فراہم نہ کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے گا۔
تحریری حکم نامہ میں کہا گیا کہ الیکشن کمیشن کے ڈی جی لا نے اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سے متعلق رپورٹ جمع کروائی،الیکشن کمیشن کی جانب سے کہا گیا کہ اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات کروانے کے لیے تیار ہیں،بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے وزارت داخلہ کی جانب سے بھی رپورٹ جمع کروائی گئی،وزارت داخلہ کے مطابق کابینہ میں معاملات زیر التوا ہونے کے باعث ایم سی آئی کی مخصوص نشستوں کا نوٹیفکیشن جاری نہیں ہو سکا۔
حکم نامے میں مزید کہا گیا کہ وفاقی حکومت اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کیلئے چھپن چھپائی کھیل رہی ہے،مختلف حکومتی وزارتوں، اداروں کے درمیان ہم آہنگی کا فقدان بلدیاتی انتخابات میں تاخیر کا بہانہ نہیں ہو سکتا،یہ آئین اور سپریم کورٹ کے مختلف فیصلوں کی بھی خلاف ورزی ہے۔
تحریری حکم میں کہا گیا کہ قانون کے مطابق ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی صرف 6 ماہ کے لیے کی جا سکتی ہے،ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کی مدت میں ہر چھ ماہ بعد توسیع قانون کے خلاف ہے، شہریوں کو اپنے نمائندوں کے انتخاب سے دور رکھ کر ایڈمنسٹریٹر کے ذریعے ایم سی آئی کو چلانا خلاف قانون ہے۔
عدالت نے قرار دیا کہ وفاقی حکومت اسلام اباد میں لوکل گورنمنٹ ایکٹ کے نفاذ میں تذبذب کا شکار دکھائی دیتی ہے،سیکرٹری داخلہ ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعییناتی سے متعلق نوٹیفکیشن کا قانونی جواز فراہم کریں،ایم سی آئی کے ایڈمنسٹریٹر کی تعیناتی کا قانونی جواز فراہم نہ کرنے پر حکم امتناعی جاری کیا جائے گا۔
عدالت نے قرار دیا کہ سیکرٹری کابینہ بھی رپورٹ جمع کرائیں کہ اسلام آباد کے بلدیاتی انتخابات کا معاملہ التوا کا شکار کیوں ہے؟ کیس کو 8 جولائی 2024 کو دوبارہ سماعت کیلئے مقرر کیا جائے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین8 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان7 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز7 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین9 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
kingymab
جون 1, 2024 at 8:38 صبح
Wow amazing blog layout How long have you been blogging for you made blogging look easy The overall look of your web site is magnificent as well as the content