Urdu Chronicle

Urdu Chronicle

تازہ ترین

دوسری جماعتوں میں شامل ہونے والے امیدواروں نے عوامی خواہش کی خلاف ورزی کی، جسٹس یحیٰ آفریدی

Published

on

سپریم کورٹ آف پاکستان نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں سے متعلق درخواست پر آج محفوظ فیصلہ سنا دیا۔

اس فیصلے کے ساتھ جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ بھی سامنے آیا ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل کی اپیلیں مسترد کی جاتی ہیں۔

اختلافی نوٹ میں انہوں نے کہا ہے کہ سنی اتحاد کونسل آئین کے مطابق مخصوص نشستیں نہیں لے سکتی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کا اختلافی نوٹ میں کہنا ہے کہ پی ٹی آئی بطور سیاسی جماعت قانون اور آئین پر پورا اترتی ہے۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی بحیثیت جماعت مخصوص نشستیں حاصل کرنے کی قانونی و آئینی حق دار ہے۔

جسٹس یحییٰ آفریدی کے اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کو اسی تناسب سے مخصوص نشستیں دی جائیں۔

اختلافی نوٹ میں کہا گیا ہے کہ وہ امیدوار جنہوں نے دوسری پارٹیاں جوائن کیں انہوں نے عوام کی خواہش کی خلاف ورزی کی۔

جسٹس یحییٰ آفریدی نے اپنے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ وہ امیدوار جنہوں نے سرٹیفکیٹ دیے ہیں کہ وہ پی ٹی آئی سے ہیں انہیں پی ٹی آئی کا امیدوار قرار دیا جائے۔

Continue Reading
Click to comment

Leave a Reply

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

مقبول ترین