پاکستان
بھنگ تقسیم کرنے والے گرفتار، ریاست پر حملے، گھریلو ملازمہ پر ظالمانہ تشدد کرنے والے آزاد، سوشل میڈیا پر تبصرے
اوکاڑہ یوم عاشور پر بھنگ تقسیم کرنے والے دو ملزم گرفتار کر لیے گئے تاہم پولیس اور اوکاڑہ انتظامیہ کی اس پھرتی کو سوشل میڈیا پر سراہنے کے ساتھ تنقید کا بھی سامنا ہے۔
اوکاڑہ کی مظفر کالونی میں غفور عرف گوگا اور راشد نے یوم عاشور پر بھنگ تقسیم کرنے کا انتظام کچھ اس طرح کیا کہ اس سے یوم عاشور پر بھنگ کی سبیل کا تاثر پیدا ہوا۔
بھنگ تقسیم کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تو ڈی پی او اوکاڑہ نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے ملزموں کی فوری گرفتاری کا حکم دیا۔
اوکاڑہ تھانہ صدر پولیس نے دونوں ملزموں کو گرفتار کرکے 295 اے کے تحت مقدمہ درج کر لیا،مقدمہ ایک سب انسپکٹر کی مدعیت میں درج کیا گیا۔
ملزموں پر الزام ہے کہ انہوں نے یوم عاشور پر بھنگ لی سبیل لگا کر محرم کا تقدس پامال کیا۔
غفور اور راشد کی گرفتاری پر سوشل میڈیا کا ردعمل دلچسپ اور نظام قانون و انصاف پر ایک گہرے طنز کا ہے۔
معروف صحافی رضا رومی نے لکھا کہ ان دونوں کو کیوں گرفتار کیا گیا؟ کیا شرم کی بات۔ لوگوں کو کچھ تفریح کرنے دیں۔ بھنگ پر پابندی کب لگی؟
Why was he arrested? What a shame. Let people have some fun. When was bhang banned? https://t.co/NMlECjxreC
— Raza Ahmad Rumi (@Razarumi) July 30, 2023
ابوعلیحہ نے لکھا کہ کور کمانڈر کا گھر نذر آتش کرنے والے حسن نیازی کو کوئی ہاتھ نہیں لگارہا بچی رضوانہ پر بہیمانہ تشدد کرنے والے جج کی بیوی کی ضمانت ہوگئی اور بھنگ کا شربت پلانے والے قانون کے شکنجے میں آگئے پاکستان میں سب اچھا ہے۔
Canabossum (Bhang) is not banned? Its plants are seen everywhere specially in Islamabad. https://t.co/VdyN6cPUAU
— Black_Hawk (@gazaidi) July 30, 2023
سید غضنفر حسین نے لکھا کہ بھنگ کا شربت بانٹنے والے کو پولیس نے پکڑ لیا فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والا بھی پکڑا گیا تھا لیکن رضوانہ پر ظالمانہ تشدد کرنے والی ڈائن نہیں پکڑی گئی اور ریاست پر حملہ کرنے والا ……….. نہیں پکڑا گیا یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان ۔۔
بھنگ کا شربت بانٹنے والے کو پولیس نے پکڑ لیا فیصل مسجد کے باہر قلفی بیچنے والا بھی پکڑا گیا تھا لیکن رضوانہ پر ظالمانہ تشدد کرنے والی ڈائن نہیں پکڑی گئی اور ریاست پر حملہ کرنے والا خنزیر نہیں پکڑا گیا یہ ہے ہمارا پیارا پاکستان ۔۔
— Syed Ghazanfar Hussain (@GhazanfarH) July 30, 2023
احمد اجمل نے لکھا کہ بھنگ بیچنے والے غریبوں کو جھٹ سے پکڑ لیا لیکن جنہوں نے معصوم بچی پہ ظلم کیا اور بے جا تشدد کر کے اسے ہسپتال پہنچایا ان کے لیے راتوں رات عدالتی حفاظتی دروازے کھول کر ضمانت دے دی گئی یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور رب تعالی کا انعام بھی ہے
بھنگ بیچنے والے غریبوں کو جھٹ سے پکڑ لیا لیکن جنہوں نے معصوم بچی پہ ظلم کیا اور بے جا تشدد کر کے اسے ہسپتال پہنچایا ان کے لیے راتوں رات عدالتی حفاظتی دروازے کھول کر ضمانت دے دی گئی
یہ ملک اسلامی جمہوریہ پاکستان ہے اور رب تعالی کا انعام بھی ہے https://t.co/Yz0oHFuTIN
— Ahmad Ajmal (@AhmadAjmal__) July 30, 2023
ڈاکٹر صائمہ جعفری نے لکھا کہ اس نفسا نفسی کے عالم میں اوکاڑہ میں بھنگ کی سبیل لگانے والے نوجوان کو کس ظالم نے گرفتار کیا ہے.
اس نفسہ نفسی کے عالم میں اوکاڑہ میں بھنگ کی سبیل لگانے والے نوجوان کو کس ظالم نے گرفتار کیا ہے. https://t.co/L7jhx5EvdZ
— Dr. Syma Jafri (@no_rules1in) July 30, 2023
اقصیٰ نے نشاندہی کی کہ بھنگ پلانے والے یہ لوگ گرفتار ھوگئے ہیں اور اوکاڑہ شہر سے منسلک 5 فور ایل کا یہ علاقہ 90 کی دھائی میں ہیرون کا گڑھ تھا اور اب چرس،افیون،شراب اور جوئے خانوں کا گڑھ ہے اور تھانہ صدر اوکاڑہ کی سرپرستی تمام دھندہ چلتا ہے
بھنگ پلانے والے یہ لوگ گرفتار ھوگئے ہیں اور اوکاڑہ شہر سے منسلک 5 فور ایل کا یہ علاقہ 90 کی دھائی میں ہیرون کا گڑھ تھا اور اب چرس،افیون،شراب اور جوئے خانوں کا گڑھ ہے اور تھانہ صدر اوکاڑہ کی سرپرستی تمام دھندہ چلتا ہے pic.twitter.com/mnNqpRG1AS
— aqsaa (@aqsaa22797133) July 30, 2023
الیاس بابر نے لکھا کہ اس گرفتاری کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟ پچھلی حکومت نے بھنگ کو قومی سطح پر کاشت کا منصوبہ دیا تھا اب جب ایک چیز سرکاری سطح پر کاشت ( استعمال ) ہو رہی ہے تو اسکا عام آدمی کے لئے استعمال منع کیوں؟ کیا کسی چیز کی را فام اور پراسس کے بعد حاصل ہوئی پروڈکٹ میں فرق نہیں ہوتا ؟
اس گرفتاری کی قانونی حیثیت کیا ہے ؟ پچھلی حکومت نے بھنگ کو قومی سطح پر کاشت کا منصوبہ دیا تھا اب جب ایک چیز سرکاری سطح پر کاشت ( استعمال ) ہو رہی ہے تو اسکا عام آدمی کے لئے استعمال منع کیوں؟ کیا کسی چیز کی را فام اور پراسس کے بعد حاصل ہوئی پروڈکٹ میں فرق نہیں ہوتا ؟
— ILYAS BABAR (@BabarMalik111) July 30, 2023
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین9 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
دنیا2 سال ago
آسٹریلیا:95 سالہ خاتون پر ٹیزر گن کا استعمال، کھوپڑی کی ہڈی ٹوٹ گئی، عوام میں اشتعال
-
پاکستان9 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز2 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
تازہ ترین10 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی
-
کالم2 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور