ٹاپ سٹوریز
پاکستان کو نہیں کہہ سکتے کہ الیکشن کیسے کرائے، امریکا
امریکی محکمہ خارجہ نے کہا ہے کہ امریکا پاکستان کو نہیں کہہ سکتا کہ انتخابات کیسے کرائے۔
امریکہ نے برطانوی جریدے اکنامسٹ میں شائع عمران خان کے مضمون کا جواب بھی دے دیا۔
ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے پریس بریفنگ میں کہا کہ پاکستان کی مستقبل کی قیادت کا فیصلہ پاکستانی عوام نے کرنا ہے، امریکا کی دلچسپی جمہوری عمل میں ہے، ہم چاہتے ہیں کہ انتخابات پاکستانی قوانین کے مطابق آزادانہ اور منصفانہ ہوں، پاکستان سمیت دنیا میں کیسی ایک امیدوار یا پارٹی پر دوسرے کو اہمیت نہیں دیتے۔
امریکی ترجمان سے سوالات کیے گئے کہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کیے جا رہے ہیں۔
میتھیو ملر نے عمران خان کے الزامات سے متعلق سوال کے جواب میں کہا بانی پی ٹی آئی کے الزامات بے بنیاد ہیں۔۔ پاکستان میں جمہوری اظہار اور متحرک جمہوریت کی حمایت جاری رکھیں گے۔
عمران نے دی اکانومسٹ کے لیے لکھے گئے ایک مضموون میں الزام لگایا کہ ان کی حکومت امریکا نے گرائی،اور یہ کہ پاکستان میں انتخابات محض ڈھونگ ہیں، اگر شفاف انتخابات نہ ہوئے تو معیشت تباہ ہو جائے گی۔ عمران خان نے یہ بھی کہا کہ امریکہ پاکستان میں اڈے قائم کرنا چاہتا تھا۔ ترجمان میتھیو ملر نے اس الزام کو مسترد کردیا۔
امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھو ملر نے اپنی پریس بریفنگ کے دوران غلطی سے کہہ دیا کہ امریکہ پاکستان میں ظلم اور جبر کی حمایت کرتا رہے گا۔ میتھو ملر نے نشاندہی پر فورا ہی اپنے جملے کی وضاحت کردی تاہم ان کے الفاظ اب سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔
ایک صحافی نے کہاکہ پاکستان میں جس طرح انتخابی دھاندلی ہو رہی ہے اس پر امریکہ کو کچھ سخت ردعمل ظاہر کرنا چاہیے، جواب میں میتھو ملر نے کہا، ’ہم پاکستان کی ایک متحرک جمہوریت میں جمہوری جبر (supression) کی حمایت کرتے رہیں گے۔‘
ایک اور صحافی نے ترجمان کی توجہ دلائی کہ انہوں نے جمہوری جبر کا لفظ استعمال کیا ہے جس پر ملر نے کہا، ’میں نے کہا جمہوری آزادی (expression) ۔۔۔‘
ملر نے دو تین بار یہ لفظ دہرایا اور کہاکہ آپ غیر ضروری پر میری اصلاح کر رہے ہیں میں اس جھانسے میں نہیں آوں گا۔
دوسری جانب سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ امریکی ترجمان کی زبان سے سچ پھسل گیا ہے۔
-
کھیل1 سال ago
ورلڈ کپ میں ٹیم کی بدترین کارکردگی، سری لنکا نے اپنا کرکٹ بورڈ برطرف کردیا
-
کھیل1 سال ago
کم عمر لڑکی کی سیکس ویڈیو بنانے اور شیئر کرنے پر ریئل میڈرڈ کے 3 کھلاڑی گرفتار
-
تازہ ترین6 مہینے ago
چیئرمین پی سی بی دو طرفہ سیریز پر بات کرنے آئرلینڈ پہنچ گئے
-
پاکستان6 مہینے ago
مریم نواز سے گورنر پنجاب کی ملاقات،صوبے کی ترقی کے لیے اہم امور پر تبادلہ خیال
-
ٹاپ سٹوریز1 سال ago
آئی ایم ایف بورڈ سے معاہدہ منظور،1.2 ارب ڈالر کا فوری اجرا ممکن، باقی رقم دو سہ ماہی جائزوں سے مشروط
-
کالم1 سال ago
اسلام میں عبادت کا تصور
-
ٹاپ سٹوریز6 مہینے ago
اسحاق ڈار سے امریکی سفیر کی ملاقات، سکیورٹی اور اقتصادی تعاون سمیت دو طرفہ امور پر تبادلہ خیال
-
تازہ ترین8 مہینے ago
پی سی بی نے انٹرنیشنل ٹیموں کے قیام کے لیے عمارت خرید لی