پاکستان
نگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے عرب امارات کے کراچی قونصلیٹ میں مددگار ڈیسک کا افتتاح کردیا
نگران وزیراعلی بلوچستان نے یو اے ای قونصلیٹ کراچی میں مددگارڈیسک کا افتتاح کردیا۔
نگران وزیراعلی بلوچستان علی مردان ڈومکی کی یو اے ای قونصل خانے آمد پر قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نےان کا پرتپاک استقبال کیا۔
اس موقع ر معزز مہمان نے قونصلیٹ میں قاٸم ہونے والی مددگار ڈیسک کا افتتاح بھی کیا،اس موقع پربخیت الرومیتی کا کہناتھا کہ ہیپی نیس ڈیسک صارفین کے اطمینان سے متعلق ہے،جواپنے مسائل اورخدشات کا اظہارکرسکتے ہیں۔ڈیسک پرتعینات عملہ صارفین کے مسائل کو حل کرنے کے لیےبہترین خدمات فراہم کرے گا۔
اس موقع پرنگران وزیراعلیٰ بلوچستان نے ایشیا کے سب سے بڑے ویزا سینٹرکی تعریف کرتے ہوئے مستعد اورعوام دوست عملے کی کارکردگی کوسراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ وہ ذاتی طورپرپاکستانی عوام کو بہترین سہولیات کی فراہمی پربہت زیادہ متاثرہوئے،پاک یو اے دوستی بلاشبہ قابل فخر اور بے لوث ہے، یو اے ای حکومت ہرموقع پر پاکستانی عوام کی خدمت میں پیش پیش رہ کر پاکستانی عوام کے دل جیت لیتی ہے۔