پاکستان
نگران وزیراعظم نے ای روزگار مراکز کا اجرا کر دیا
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاکستان میں ای روزگار مراکز کا اجرا کردیا،فروری تک 39 ای روزگار مراکز فعال ہو جائیں گے، مزید 10 ہزار ای روزگار مراکز قائم کئے جائیں گے۔
نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے ای روزگار مراکز کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آئی ٹی کے شعبے کی جدید دور میں بہت زیادہ اہمیت ہے،پاکستان کی ترقی میں آئی ٹی کا شعبہ مزید کلیدی کردارادا کرےگا،پائیدارترقی کیلئے آئی ٹی کے شعبے پر خصوصی توجہ دے رہے ہیں،190ممالک کو آئی ٹی کی خدمات دے رہے ہیں۔
نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئی ٹی کا شعبہ پاکستان کی معاشی ترقی میں اہم کردار ادا کررہا ہے،ڈیجیٹل معیشت میں آئی ٹی کا کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے،ایس آئی ایف سی کے تحت آئی ٹی ملک کے ترجیحی شعبوں میں شامل ہے، علم پر مبنی معیشت کیلئے حکومت خصوصی اقدامات کررہی ہے۔
انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ چھوٹے شہروں میں مزید 40 ٹیکنالوجی پارک قائم کئے جارہے ہیں،مصنوعی ذہانت کی اہمیت کاادراک ہے،وزارت آئی ٹی و ٹیلی کام نےمصنوعی ذہانت سے متعلق پالیسی کامسودہ تیارکیاہے،آئی ٹی کے شعبےکی ترقی کیلئے کئی اہم سنگ میل عبور کئے ہیں،آئی ٹی کےشعبےمیں خواتین کی شمولیت بہت اہمیت کی حامل ہے،پاکستان کا آئی ٹی کا شعبہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کررہا ہے۔